Jasarat News:
2025-04-22@14:13:00 GMT
مقبوضہ کشمیر: بارودی سرنگ پھٹنے سے 5 نوجوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
سرینگر (اے پی پی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک دھماکے میں 5کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے بٹل میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5کشمیری نوجوان شہید ہوئے ہیں۔ بھارتی فوج کے مطابق یہ واقعہ علاقے میں بارودی سرنگ پر ایک نوجوان کا پیر پڑنے کے بعد ہونے والے دھماکے کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
ڈی آئی خان: پولیس کانسٹیبل کو ڈیال روڈ پر فائرنگ کرکے شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ایکسپریس کے مطابق اشتہاری ملزم پولیس اور سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوا، ملزم علی اللہ نے پندرہ جنوری کو پولیس کانسٹیبل ارشد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ایس ایچ او خباب پر بھی فائرنگ کی تھی۔