گھٹیا مقاصد کیلیے پی ٹی آئی لوگوں کو استعمال نہ کرے،خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گھٹیا مقاصد کے لئے پی ٹی آئی لوگوں کو استعمال نہ کرے، پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ دوبارہ ان کو وزیراعظم بنا دیا جائے اور وہ وارداتیں شروع کردیں، جو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ وارداتیں کرتے ہیں وہ مال ودولت لے کر باہر دوڑتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ 8 فروری ہر سال آتا ہے اس بار بھی آئے گا اور گزرجائے گا، جو بھی وہ کرنا چاہتے ہیں کریں ان کا حق ہے لیکن تشدد کی راہ نہ اپنائیں، توڑ پھوڑ نہ کریں ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کریں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ دوبارہ ان کووزیراعظم بنا دیا جائے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے، خواجہ آصف
سماجی رابطے کی ویب سائٹس’ایکس‘ پر وزیر دفاع کا اپنے جاری بیان میں کہنا تھا کہ عالم اسلام حق ادا نہیں کررہا، غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے، عالمی ضمیر زندہ ہونے کا ثبوت دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس’ایکس‘ پر خواجہ آصف کا اپنے جاری بیان میں کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں لوگ سڑکوں پر ہیں، اسرائیلی اور ان کے سرپرستوں کے خلاف فلسطین کی آواز بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام حق ادا نہیں کررہا، غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے، عالمی ضمیر زندہ ہونے کا ثبوت دے رہا ہے۔
وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 1.5 ارب مسلمان بھی اپنا حصہ ڈالیں اس فصیل کو گرنے نہ دیں ورنہ یہ سب کو بہالے جائے گا۔ آخر میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے خون پھر خون ہے، ٹپکے گا تو جم جائے گا، تم نے جس خون کو مقتل میں دبانا چاہا آج وہ کوچہ و بازار میں آنکلا ہے کہیں شعلہ، کہیں نعرہ، کہیں پتھر بن کر خون چلتا ہے تو رکتا نہیں سنگینوں سے۔