گزشتہ ماہ انسانی تاریخ کا گرم ترین جنوری رہا ‘ رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک ) یورپی موسمیاتی ادارے کوپر نیکس کی کلائیمٹ چینج سروس نے رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ انسانی تاریخ کا گرم ترین جنوری رہا ۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ جنوری 2025 ء میں اوسط عالمی درجہ حرارت 1.75 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں برس کی ابتدا ہی حیران کن ماہ سے ہوئی ہے ،جس میں اوسط عالمی درجہ حرارت نے صنعتی عہد سے قبل ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ موسمیاتی رجحان لانینا سے بحر الکاہل کے پانیوں کا درجہ حرارت کم ہوا ہے تاہم اس کے باجود عالمی درجہ حرارت میں کوئی کمی واقع نہیں پوئی۔ یورپی ادارے کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اسی طرح عالمی درجہ حرارت میں اضافہ مسلسل 1.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عالمی درجہ حرارت رپورٹ میں
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی:
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 107ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 319ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 10ہزار 700روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 54ہزار 262روپے کی سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت 9ہزار 174روپے بڑھ کر 3لاکھ 89ہزار 456روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 232روپے کے اضافے سے 6ہزار 684روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
Tagsپاکستان