Jasarat News:
2025-04-22@06:14:37 GMT

ماتلی میں نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کیلئے مہم کاآغاز

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

ماتلی(نمائندہ جسارت )محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے سماجی تنظیم ایل ایچ ڈی پی کے تعاون سے “نوجوانوں کو منشیات کی لت سے کیسے روکا جائے” کے موضوع پر آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تعلقہ شہید فاضل راہو کے شہر ترائی کے گورنمنٹ ہائی اسکول اور اسی تعلقہ کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول حاجی جونیجو میں سیمینار بھی منعقد کیے گئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ نے کہا کہ یہ سیمینار ڈپٹی کمشنر بدین، یاسر بھٹی کی ہدایت پر نوجوانوں کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے بچانے اور معاشرے کو اس سنگین مسئلے سے آگاہ کرنے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا، اس کے خطرناک اثرات سے آگاہ کرنا اور اس کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات پر روشنی ڈالنا ہے انہوں نے کہا کہ منشیات ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے، جو خاص طور پر نوجوانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ نہ صرف صحت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ تعلیمی، سماجی اور معاشی نقصان کا بھی سبب بنتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں، ان کی سرگرمیوں کو مانیٹر کریں اور انہیں ان نقصان دہ عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے ان سے اچھا برتاؤ کریں انہوں نے کہا کہ سماجی بہبود کا محکمہ منشیات کے خاتمے کے لیے محکمہ تعلیم اور سماجی تنظیموں کے ساتھ مزید سیمینار منعقد کرے گا تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا سکے سیمینار میں موجود طبی ماہرین اور ماہرینِ نفسیات نے منشیات کے جسمانی اور ذہنی اثرات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات کا استعمال نوجوانوں کی ذہنی صلاحیت کو ختم کر دیتا ہے، ان کے فیصلہ کرنے کی قوت کو کمزور کر دیتا ہے اور آخر کار انہیں مجرمانہ سرگرمیوں کی طرف دھکیل دیتا ہے سیمینار کے دوران طلبہ نے منشیات کی روک تھام کے بارے میں اپنی آراء پیش کیں اور مختلف سوالات بھی کیے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اسکولوں اور کالجوں میں ایسی مہمات مسلسل چلائی جائیں تاکہ نوجوان نسل کو صحیح اور غلط کی پہچان کرائی جا سکے سیمینار سے اے ای او پرائمری منور میمن، پروجیکٹ مینیجر ایل ایچ ڈی پی علی، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر ذوالفقار بھٹو، اسکولوں کے اساتذہ، مختلف سماجی رہنماؤں، تعلیمی ماہرین اور طبی ماہرین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر اسکول کے طلبہ، اساتذہ، والدین اور مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نوجوانوں کو کو منشیات کے لیے

پڑھیں:

ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار

ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن میں 4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے شرپسندوں کے متعدد ٹھکانے نذر آتش اور مسمار کردیے گئے۔ڈی پی او ہنگو خالد خان کے مطابق ہنگو کے علاقوں دوابہ اور ٹل میں پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا، اس آپریشن میں 4 نامزد ملزمان سمیت مجموعی طور پر 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ڈی پی او نے بتایا کہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ شر پسند عناصر کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر نذر آتش اور مسمار کر دیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنگو میں قیام امن اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے ایسے آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار، ضلع کرم میں پائیدار امن و امان کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
  • یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کواقتدار کے عمل میں  شریک کیا جائے گا،امیرمقام
  • وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں،چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود
  • ’باپ تو سپر مین ہوتا ہے‘، بچے کو گرمی سے بچانے کے لیے باپ نے سیٹ پر ہاتھ رکھ لیے، ویڈیو وائرل
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • کوئٹہ میں افغان مہاجرین کی تذلیل کی جا رہی ہے، سماجی و سیاسی رہنماء
  • جائیداد کی کم قیمت لگاکر ٹیکس بچانے والوں کیلئے بری خبر
  • ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں سے مذاکرات کیے، سرفراز بگٹی
  • سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کیلئے پالیسی سازی کرینگے، سرفراز بگٹی
  • پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر اہم پیش رفت