حیدرآباد: لطیف آباد قبرستان میں سیوریج کا پانی جوہڑ منظر پیش کررہاہے جس سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وینزویلامیں روپوش اپوزیشن رہنما منظر عام پر آگئیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اوسلو (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کی نوبیل امن انعام یافتہ اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو تقریباً ایک سال بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔ ماچادو طویل عرصے سے وینزویلا میں روپوشن تھیں، تاہم اوسلو پہنچنے کے بعد انہوں نے اپنے ہوٹل کی بالکونی سے ہزاروں حامیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔اس دوران حامی آزادی کے نعرے لگاتے رہے جبکہ ماچادو ہاتھ ہلا کر جواب دیتی رہیں۔ماریا کورینا ماچادو نے اس سال کا نوبیل امن انعام وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کے آمرانہ طرزِ حکمرانی اور اْن کی مبینہ انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف کھڑے ہونے پر جیتا تھا۔ وہ بدھ کو ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت نہ کر سکیں اور ان کی بیٹی آنا کورینا سوسا ماچادو نے ان کی جانب سے یہ اعزاز وصول کیا۔ نوبیل کمیٹی کے چیئرمین یورگن واٹنے فریدنیس کے مطابق ماچادو رات گئے اوسلو پہنچیں اور سب سے پہلے اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ بعد ازاں ہوٹل کی بالکونی پر آکر انہوں نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔ ما ریا کورینا ماچادو آخری بار 9 جنوری کو عوامی طور پر دیکھی گئی تھیں، جب انہوں نے مادورو کی تیسری بار صدارت سنبھالنے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ وینزویلا حکومت نے انہیں ملک چھوڑنے کی صورت میں مفرور قرار دینے کی دھمکی دی تھی، اس لیے ان کی پرواز اور روانگی انتہائی خفیہ رکھی گئی۔ ناروے کی اوسلو یونیورسٹی کی لاطینی امریکا ماہر پروفیسر بینیڈکٹے بْل کے مطابق ماچادو کی وطن واپسی پر انہیں گرفتار کیے جانے کا امکان موجود ہے۔ تاہم ان کے مطابق حکومت اب تک ماچادو کے معاملے میں نسبتاً محتاط رویہ اپناتی رہی ہے، کیونکہ ان کی گرفتاری سے عالمی سطح پر شدید سیاسی ردعمل پیدا ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب موجود ایک تیل بردار جہاز دی اسکیپر کو قبضے میں لے لیا ۔ امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق یہ جہاز ایک ایسے غیرقانونی شپنگ نیٹ ورک کا حصہ تھا جو مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی مدد میں ملوث ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی، ہوم لینڈ سیکورٹی اور کوسٹ گارڈ نے محکمہ دفاع کی معاونت سے عدالتی وارنٹ پر عمل کرتے ہوئے کارروائی کی۔ رپورٹس کے مطابق اس تیل بردار جہاز پر کئی سال سے پابندی عائد تھی اور اسے وینزویلا اور ایران کے درمیان تیل کی غیرقانونی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولاس میدورو پر دباؤ بڑھانے کی مہم تیز کردی ہے، جس کے بعد خطے میں ایسی کارروائیاں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • اداروں میں کچھ لوگ عمران خان کو اقتداردلاناچاہتےہیں،جاوید لطیف
  • راولپنڈی،موٹروے مری روڈ پرشدید دھند چھائی ہوئی ہے جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے
  • غزہ، امن کا منظر نامہ دھندلا رہا ہے
  • حیدرآباد:ڈیولپمنٹ پروجیکٹ حیدرآباد کے تحت آٹو بھان روڈ پر نئی سیوریج لائن ڈالی جارہی ہے
  • حیدرآباد: انتظامی نااہلی عروج پر، شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے، زیر نظر تصویر میں سبزی منڈی میں سیوریج کا پانی جوہڑ کا منظر پیش کررہا ہے
  • لعل مشائخ قبرستان کی حد بندی اورتجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل نہ ہوسکا
  • وینزویلامیں روپوش اپوزیشن رہنما منظر عام پر آگئیں
  • کوئن الزبتھ اول کے حکم پر سزائے موت پانے والی اسکاٹ لینڈ کی ملکہ کا آخری خط منظر عام پر
  • رنویر پر جنسی حملے کی کوشش: دھرندھر کا وہ سین جس پر سب خاموش
  • 52 شہروں کی اپ گریڈیشن کیلئے 30 جو ن کا ہدف مقرر، 66 ارب کے ترقیاتی کاموں کی منظوری