لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں 1500 سے زائد ورکرز نے شرکت کی۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان نے بھی ظہرانے میں شرکت کی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورکرز کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور تمام ورکرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔ محسن نقوی نے ٹیبل پر جا کر فرداً فرداً  ورکرز سے گفتگو کی اور ان کے مسائل بھی پوچھے۔ چیئرمین پی سی بی نے ورکرز سے ٹک ٹاک کے بارے میں گفتگو کی اور پوچھا کہ ٹک ٹاک بناتے ہو؟۔ اس سٹیڈیم نے ہر بندے کو ٹک ٹاک پر مشہور کر دیا ہے، تمام ورکرز نے محسن نقوی کے ساتھ بھی ٹک ٹاک بنائیں۔ ایک ورکر نے محسن نقوی سے کہا ٹک ٹاک نہیں بناتا، میرے پاس موبائل نہیں ہے، جس پر چیئرمین پی سی بی نے ورکر کو فوری طور پر نیا موبائل لیکر دینے کا وعدہ کر لیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا ورکرز کی محنت کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا۔ وزیراعظم سے کہوں گا کہ ان ورکرز کیلئے ایوارڈز کا اعلان کریں۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا تمام سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ کیلئے تمام ورکز کیلئے مفت ٹکٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا تمام مزدوروں کو ان کی کمپنیوں کی جانب سے مفت ٹکٹ دیے جائیں گے، ایل ڈبلیو ایم سی اور پی ایچ اے کے لوگ بھی کل مفت میچ دیکھیں گے، پی سی بی نے تمام مزدوروں کیلئے انکلوژرز بک کروا دیے ہیں۔ سٹیڈیم مکمل ہو گیا، دعا کریں اللہ تعالیٰ پاکستان کو کامیابی نصیب کرے، محمد رضوان نیک نیت کپتان ہے، امید ہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں ہم چمپئنز ٹرافی ضرور جیتیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی سکواڈ کو ری ویو کررہی ہے۔ سلیکشن کمیٹی کو اختیار ہے وہ چیمپئنز ٹرافی کے قومی سکواڈ میں تبدیلی کرتے ہیں یا نہیں۔ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی کا سکواڈ ری ویو کر رہے ہیں، خوشدل شاہ اور فہیم اشرف کو نیک نیتی سے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔ دبئی کیلئے ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، جس کے پاس میچ کا کارڈ یا ٹکٹ ہوگا اسے ویزا مل جائے گا۔ 16 فروری کو چیمپئنز ٹرافی کی تقریب آئی سی سی کی آفیشل تقریب ہے، جس میں مختلف ممالک کے لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کے میچ پاسز کی ڈیل طے پائی ہے، آئی سی سی سے طے شدہ رقم لیں گے۔ قذافی سٹیڈیم کے نئے فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر اگلے ایک سال میں مکمل کریں گے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو نئے طریقے سے ڈیزائن کریں گے۔ این سی اے کے ٹریننگ گرائونڈ کی توسیع کریں گے، وی آئی پی باکسز کو 6 سال کیلئے کرائے پر دیں گے۔ ہر باکس کی قیمت 10 کروڑ روپے رکھی جائے گی، 24 باکسز میں سے کچھ سیریز ٹو سیریز رینٹ کریں گے اور باقی کچھ مدت کیلئے کرائے پر دیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی چیمپئنز ٹرافی محسن نقوی کریں گے ٹک ٹاک

پڑھیں:

علامہ اقبالؒ کا فلسفہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے:محسن نقوی

سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نےعلامہ اقبالؒ کی 87ویں برسی پر اپنےرپیغام  میں شاعر مشرق کی بے مثال خدمات  پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی   خراج عقیدت پیش  کر تے ہوئے کہا کہ عظیم مفکراقبالؒ نےخودی، اتحاد اوربھائی چارےکاعالمگیری پیغام دیا ،علامہ اقبالؒ کا فلسفہ آج بھی مشعل راہ ہے،علامہ اقبالؒ کا احسان قوم تا قیامت نہیں اتار سکتی،اقبالؒ کےفلسفےکےمطابق ہمیں ہرچیلنج کامقابلہ ملکر کرناہے۔

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

   محسن نقوی نے مزید کہا کہ علامہ اقبالؒ کے فلسفے پر عمل کرنیکی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،وقت آگیا ہے ہم متحد ہوں ،ملک کی ترقی کیلئے پرعزم ہو کر کام کریں۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ اقبالؒ کا فلسفہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے:محسن نقوی
  • اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
  • پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کی جارہی ہیں؛ وفاقی وزیر داخلہ
  • محسن نقوی اور سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ
  • سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں: محسن نقوی
  • پی پی نے ہمیشہ مزدوروں، غریبوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی: گورنر 
  • عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے،وزیر داخلہ محسن نقوی
  • پاکستان ہمیشہ امن مشنز کا حامی رہا،عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے، محسن نقوی
  • عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے، محسن نقوی