امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کے امریکی منصوبے پر عمل درآمد میں کوئی جلدی نہیں ہے۔

واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتے کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کے خواہشمند ہیں اور ساتھ ہی شمالی کوریا سے بھی تعلقات قائم کرنے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے ساتھ اچھے تعلقات بناتے ہیں تو یہ سب کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس ایڈ (USAID) کو بند کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ادارے کے زیادہ تر اہلکاروں کو جبری رخصت پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا اور اس کا مقصد علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتے ہیں، جہاں ترقیاتی منصوبے کے ذریعے علاقے کے لوگوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی اور شہریوں کو بسایا جائے گا۔

صدر ٹرمپ کے اس اعلان پر اقوام متحدہ سمیت دنیا کے کئی ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی مخالفت کی ہے اور دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹرمپ کا بڑا اعلان: وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کا خطرہ بڑھ گیا

امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وینزویلا کے خلاف منشیات اسمگلنگ کے الزام کی بنیاد پر زمینی کارروائی کی نوبت آسکتی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا وینزویلا کے راستے ہونے والی منشیات اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت اقدامات کر رہا ہے۔ ان کے مطابق وینزویلا کی صورت حال اب زمینی کارروائی کے قریب پہنچ چکی ہے۔

امریکا نے حالیہ دنوں میں وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز قبضے میں لینے کا بھی دعویٰ کیا جس پر کئی برسوں سے پابندیاں عائد تھیں۔

امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق یہ جہاز دہشت گرد نیٹ ورکس کی مدد کرنے والی غیر قانونی شپنگ میں استعمال ہو رہا تھا اور اسے وینزویلا و ایران کے درمیان تیل کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

امریکی اقدامات کے تسلسل میں واشنگٹن نے آج مزید 6 بحری جہازوں اور وینزویلا کے صدر کے خاندان کے تین افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

دوسری جانب وینزویلا نے امریکا کے ان اقدامات کو غیر قانونی دباؤ قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی سے انکار کر دیا
  • اسرائیل اور اس کےحامیوں کوغزہ کی تعمیر نو کا خرچہ اٹھانا چاہئے؛ اقوام متحدہ
  • صدر ٹرمپ کا ایک مہینے میں دوسری بار تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ بندی کا اعلان
  • پی آئی اے میں نجکاری سے قبل نیا عہدہ تخلیق
  • ٹرمپ کا بڑا اعلان: وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کا خطرہ بڑھ گیا
  • روس ڈونباس پر کنٹرول چاہتا ہے لیکن اسے قبول نہیں کریں گے، زیلینسکی
  • خیبر پختونخوا میں گونر راج نافذ کرنے  پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی
  • غزہ بورڈ آف پیس کا اعلان اگلے سال ہونا چاہئے، ٹرمپ
  • میرپورخاص،نئی تعمیر رورل ہیلتھ سینٹر کی عمارت غیر فعال ،عوام پریشان
  • امریکا دنیا کا پرکشش ترین ملک بن گیا، صدر ٹرمپ کا ٹرمپ گولڈ کارڈ کے اجرا کا اعلان