Jasarat News:
2025-04-22@14:27:09 GMT

دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے خواہش مند ہیں ، محبوب عالم

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے خواہش مند ہیں ، محبوب عالم

بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب عالم سے پاکستان کیمیکلز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلیم ولی محمد، وائس چیئرمین شارق فیروزسے ملاقات کے موقع پرگروپ فوٹو

کراچی(کامرس رپورٹر)بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب عالم نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی تاجروں پر زوردیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں دستیاب کاروباری مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں اور مشترکہ شراکت داری اور صنعتی خام مال کی درآمد اور مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے بنگلہ دیش کی مارکیٹوں کاجائزہ لیں، اس حوالے سے ہم پاکستانی تاجروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن(پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد کی سربراہی میں تجارتی وفد سے بنگلہ دیشی ہائی کمیشن میں ملاقات کے موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں پی سی ڈی ایم اے کے وائس چیئرمین شارق فیروز،چیف ایڈوائزر عارف بالاگام والا،ڈپلومیٹک کنوینرشیراز چغتائی،سابق چیئرمین محمود سلام اور احمد جہانگیر شامل تھے۔بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے چیئر مین پی سی ڈی ایم اے سلیم ولی محمد کو تجارتی وفد کے ہمراہ بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے دونوں ملکوں کے تاجروں کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے استوار کرنے اور ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کرکے تجارت کی نئی راہیں تلاش کرنا چاہیے۔ انہوں نے سلیم ولی محمد کی جانب سے ویزہ سے متعلق سوال کے جواب میں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن کی سفارش پر تاجروں کو ویزہ جاری کیا جائے نیز پی سی ڈی ایم اے کا تجارتی وفد جب بھی بنگلہ دیش کا دورہ کرنا چاہے، ڈپٹی ہائی کمیشن ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا اور بنگلہ دیشی تاجروں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس میٹنگز کا بھی اہتمام کرے گا۔چیئرمین پی سی ڈی ایم اے سلیم ولی محمد نے بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن کی جانب سے پی سی ڈی ایم اے کے وفد کو مدعو کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے حوالے سے ڈپٹی ہائی کمشنر کے جذبات کو سراہا اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کی جانب سے بھی باہمی تجارت کو فروغ دینے میں بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے ساتھ تجارت خاص طور پر ویزہ سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پاکستانی تاجروں کو جلد ویزہ کے اجراء اور تجارتی وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔ سلیم ولی محمد نے ڈپٹی ہائی کمشنر سے درخواست کی کہ وہ پی سی ڈی ایم اے کا وفد بنگلہ دیش لے کر جائیں اور وہاں ڈھاکہ چیمبر آف کامرس، ڈھاکہ فیڈریشن آف بنگلہ دیش سمیت دیگر ٹریڈ ایسوسی ایشنز کے ساتھ تعارف کرائیں تاکہ دونوں ملکوں کے تاجروں کے ایک دوسرے کے قریب آسکیں اور باہمی تجارت کو فروغ حاصل ہوسکے جس کے دونوں ملکوں کی معیشتوں کا خاطر خواہ فوائد حاصل ہوں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تجارت کو فروغ دینے ڈپٹی ہائی کمشنر پی سی ڈی ایم اے سلیم ولی محمد کرتے ہوئے تاجروں کو کے ساتھ

پڑھیں:

چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قیمت پہلی سہ ماہی میں 3.3 ٹریلین یوآن ہو گئی

چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قیمت پہلی سہ ماہی میں 3.3 ٹریلین یوآن ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق جنوری سے مارچ تک چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی مالیت 3.3 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 5.8 فیصد اضافہ ہے اور یہ جی ڈی پی کا 10.4 فیصد بنتی ہے۔

اس سال چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت نے ایک اچھا آغاز کیا ہے ،اور گھریلو طلب کو بڑھانے اور قومی اقتصادی سائیکل کو ہموار کرنے کے لئے مضبوط حمایت فراہم کی ہے۔ہول سیل انڈسٹری کے نقطہ نظر سے ، جنوری سے مارچ تک اجناس کی مارکیٹ کا ٹرن اوور 1.3 ٹریلین یوآن رہا ، اور صنعتی صارفی اشیاء کی مارکیٹ کے ٹرن اوور میں سال بہ سال 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔

ریٹیل صنعت کے نقطہ نظر سے ، پہلی سہ ماہی میں سامان کی ریٹیل سیل 11.0 ٹریلین یوآن رہی ، جو سال بہ سال 4.6 فیصد کا اضافہ ہے۔اس کے علاوہ، شہری تجارت کی ترقی کی شرح مستحکم رہی. کاؤنٹی مارکیٹ میں گہما گہمی جاری ہے اور دیہی ای کامرس ترقی کر رہی ہے، اور گھریلو آلات کے لئے ٹریڈ ان پالیسی نے قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز برکس میکانزم گلوبل ساؤتھ میں اتحاد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے ، رپورٹ چین کی بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں کو ہدف بنانے کے امریکی اقدامات کی سخت مخالفت ٹیرف کے طوفان میں صارفین کی یہ شاندار ایکسپو  زیادہ قیمتی ہے چین میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز کمبوڈیا کے شہر انگکور واٹ میں اوپن ایئر سینما کی دسویں خصوصی اسکریننگ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ڈھاکا یونیورسٹی کے ہاسٹل کا نام علامہ اقبال کے نام پر رکھنے کا مطالبہ
  • بنگلہ دیش کی عدالت نے اظہر الاسلام کی سزائے موت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقررکردی
  • محمد یونس کا ڈھاکہ اور بیجنگ کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے ہی میدان پر ریت کی دیوار ثابت
  • چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قیمت پہلی سہ ماہی میں 3.3 ٹریلین یوآن ہو گئی
  • اسپیکر بابر سلیم کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • معروف عالم دین علامہ آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کرگئے
  • بہار کے سابق رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم وقف قانون کی حمایت کرنے پر جنتا دل یونائیٹڈ سے مستعفی
  • بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کے خلاف ریڈ نوٹس کیلئے انٹرپول سے رابطہ
  • ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سے ملاقات