پاناما کی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے دست برداری پر چین کا اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
یاد رہے کہ گذشتہ روز صدر پاناما ہوزے راؤل ملینو نے امریکی محکمۂ خارجہ کے پاناما کینال سے متعلق بیان کو مسترد اور چین کے بیلٹ اینڈ روڈ معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے پاناما کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے دستربرداری پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ لِن جیان نے پاناما پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما دونوں ممالک کے طویل مدتی مفادات اور دو طرفہ تعلقات پر غور کرے اور بیرونی مداخلت کے خلاف مزاحمت کرے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز صدر پاناما ہوزے راؤل ملینو نے امریکی محکمۂ خارجہ کے پاناما کینال سے متعلق بیان کو مسترد اور چین کے بیلٹ اینڈ روڈ معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
عفت عمر نے حکومتِ پنجاب کا عہدہ ٹھکرادیا
سابق ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے حکومت پنجاب کی جانب سے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ثقافتی مشیر کے طور پر تقرر کی پیشکش مسترد کر دی۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے عہدہ ٹھکرانے کی اطلاع دی۔
پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ مجھے اس ذمہ داری کے قابل سمجھنے کے لیے حکومت پنجاب اور مریم نواز کا بہت شکریہ، لیکن کچھ سوچنے کے بعد میں نے عاجزی کے ساتھ اس پیشکش کو مسترد کر دیا اور وزارت ثقافت کے لیے آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں ۔
ان کا یہ بیان متعدد میڈیا آؤٹ لیٹس اور سوشل میڈیا پیچز کی جانب سے کیے گئے ان دعووں کے بعد سامنے آیا کہ عفت عمر کو ثقافتی مشیر مقرر کیا گیا ہے اور وہ وزارت اطلاعات کے ساتھ مل کر پنجاب کے ثقافتی ورثے کو فروغ دینے اور اس کے تحفظ کے لیے پروگرام ڈیزائن کرنے کے لیے کام کریں گی۔
معروف اینکر اجمل جامی کی جانب سے اس خبر کو ری پوسٹ کر کے مبارکباد دینے کے بعد عفت نے پھر وضاحت کی کہ سر جی میں نے عاجزی کے ساتھ یہ پیشکش مسترد کردی ہے، ہماری وزیر ثقافت عظمیٰ بخاری اس شعبے میں پہلے ہی بہت اچھا کام کررہی ہیں میں کیا ہی مشورے دے سکتی ہوں انہیں۔