بنگلا دیش بحریہ کے نیول چیف کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلا دیش بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے مہمان نیول چیف نے ملاقات بھی کی ۔نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔بعد ازاں معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
سربراہ بنگلہ دیش بحریہ نے نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ بنگلا دیش بحریہ نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
منہ کی صفائی کا آپ کی مجموعی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں سربراہان نے دو طرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے امن ڈائیلاگ میں شرکت پر چیف آف دی نیول اسٹاف بنگلہ دیش کا شکریہ ادا کیا۔
سربراہ بنگلا دیش بحریہ کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بنگلا دیش بحریہ پاک بحریہ بحریہ کے
پڑھیں:
اسحاق ڈار اور امارات کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِاعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں علاقائی و عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان خوشگوار اور تفصیلی بات چیت ہوئی.
ملاقات میں دو طرفہ بہترین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی اور باہمی دلچسپی اور باہمی تشویش کے موضوعات پر بھی سازگار ماحول میں گفتگو ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نائب وزیرِاعظم امارات شیخ عبداللہ بن زاید النہیان