وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شاہین شاہ آفریدی کو اہم مشورہ دیا جس پر تقریب میں موجود شرکاء ہنس پڑے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے شاہین شاہ آفریدی کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ اپنے فادر ان لا کے نقش قدم پر چلیں اور وکٹوں کے انبار لگادیں۔

ویزر اعظم نے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم سے بھی بڑی توقعات کا اظہار کیا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے لیے ہم سب قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں اور ہم سب اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ ہندوستان کو شکست فاش دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تعمیر نو بہترین انداز میں کی گئی، محسن نقوی کی نگرانی میں 117 دنوں میں منصوبہ مکمل کیا گیا جس تیزی سے کام مکمل کیا گیا یہ حسن رفتار ہے، شہباز اسپیڈ ماضی کی بات ہے اب میں محسن اسپیڈ کی بات کرتا ہوں۔

مزید پڑھیئے: چیمپئنز ٹرافی 2025؛ قومی کرکٹ ٹیم کی جرسی کی رونمائی

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہترین کرکٹ کھیلنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں امید ہے آپ چیمپئنز ٹرافی جیت کر قوم کو تحفہ دیں گے ہم سب اس ایونٹ میں ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیت کر آپ نہ صرف پوری قوم کے ہیروز بن جائیں گے بلکہ ہمارے ہمسائے کو شکست فاش دے کر آپ 24 کروڑ عوام کے دل جیت لیں گے، ہم سب قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں اور ہم سب اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ ہندوستان کو شکست فاش دیں گے۔

مزید پڑھیئے: جب بھی اپنے کراؤڈ میں کھیلتے ہیں ہمیں جذبہ اٹھاتا ہے، محمد رضوان

وزیراعظم نے کہا کہ میچ دبئی میں ہوگا ہمیں بھی دبئی لے چلیں ہم قومی ٹیم کی بیٹنگ اور بالنگ دیکھیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی نے کہا کہ قومی ٹیم کے لیے

پڑھیں:

سوشل میڈیا سے خوفزدہ لوگ اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں، عارف علوی کا مشورہ

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جو لوگ سوشل میڈیا سے خوفزدہ ہیں انہیں یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ یہ جعلی خبروں پر قابو پانے کا اب بھی تیز ترین اور بہترین ذریعہ ہے اور سوشل میڈیا یہاں رہنے کے لیے ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یوٹیوب کو 4 سال کے لیے بلاک کیا اور اب ٹویٹر پر پابندی لگا دی گئی ہے، سوشل میڈیا پر الزام نہ لگائیں بلکہ جھوٹی خبروں کا سچائی سے مقابلہ کریں جبر، گرفتاریوں اور تشدد سے نہیں، اللہ الحق ہے اور اس کا علم سچ ہے، اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں اور غور کریں کس طرح خام ڈیٹا معلومات کی طرف لے جاتا ہے پھر علم کی طرف بصیرت اور حکمت فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

                                                                                       یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سوشل میڈیا کے غیرذمہ دارانہ استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قرآن کہتا ہے جب تمہارے پاس کوئی اطلاع آئے تو اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو مگر سوشل میڈیا پر اطلاع جیسی آئے ویسے ہی آگے بڑھا دی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا تھا کہ جس ملک کے تمام ادارےآئین اور قانون کے مطابق کام کریں ایسی ریاست کو ہارڈ اسٹیٹ کہا جاتا ہے، دنیا کی تاریخ میں کلمے کی بنیاد پر صرف دو ریاستیں بنی ہیں، ایک ریاست طیبہ کلمے کی بنیاد پر بنی تھی اور دوسری ریاست 1300 سال بعد پاکستان کی صورت میں بنی، ہمارے آباو اجداد نے اس ملک کی بنیاد دو قومی نظریے پر رکھی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا
  • شہباز، بہترین، اسٹیبلشمنٹ وزیراعظم کی صلاحیتوں سے خوش
  • یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات
  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے‘وزیرِ اعظم شہبازشریف
  • شاہین شاہ آفریدی کو گولڈ پلیٹڈ آئی فون کا تحفہ، ویڈیو وائرل
  • شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • طلال چودھری کو مشورہ ہے وہ نون لیگ کی تنظیم سازی پر توجہ دیں، عمر ایوب
  • سوشل میڈیا سے خوفزدہ لوگ اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں، عارف علوی کا مشورہ
  • چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی ایس سی او جوڈیشل کانفرنس میں وفد کی قیادت کریں گے