حج 2025 کے ناظمین اور معاونین کے این ٹی ایس نتائج کا اعلان، فزیکل ٹیسٹ کب ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے دوران حجاز مقدس میں خدمات سر انجام دینے والے ناظمین اور معاونین کے انتخاب کے پہلے مرحلے کے این ٹی ایس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2025: وزارتِ حج نے لانگ اور شارٹ حج پیکج کی حتمی قیمت طے کرلی؟
ترجمان وزارت مذہبی امور عمر بٹ کے مطابق حج 2025 کے لیے حجاز مقدس میں خدمات سرانجام دینے والے ناظمین اور معاونین کا انتخاب چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سے مقررہ کوٹے کے تحت کیاجاتا ہے۔
عمر بٹ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں امیدواروں کا این ٹی ایس ٹیسٹ لیاگیا جس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، امیدوار این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2025 کے لیے لازمی تربیتی نشستوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
ان کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور کی طرف سے آئندہ 2 ہفتوں کے دوران امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ کا شیڈول دیاجائے گا جس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی میرٹ لسٹ وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لئے مقر کرد ہ کوٹوں کے مطابق تیار کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے کے مکمل ہونے میں مزید 20 سے 25 دن لگ سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news این ٹی ایس پاکستان حج 2024 حجاز مقدس فزیکل ٹیسٹ معاونین ناظمین نتائج وزارت مذہبی امور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: این ٹی ایس پاکستان فزیکل ٹیسٹ معاونین نتائج ٹی ایس کا اعلان
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا، گندم اگاؤ مہم میں کاشتکاروں کو 10 کروڑ 40 لاکھ روپے بطور انعام ملیں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر گندم نہیں خریدی تو کسانوں کو لاوارث بھی نہیں چھوڑا، گندم کے کاشتکار کو 5 ہزار فی ایکڑ رقم دی جائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 45 لاکھ روپے کا 85 ہارس پاور کا ٹریکٹر مفت ملے گا، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 40 لاکھ روپے کا 75 ہارس پاور اور تیسرے نمبر پر گندم اگانے والے کاشتکار کو 35 لاکھ روپے کا 60 ہارس پاور کا ٹریکٹر ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کی سطح پر بھی گندم زیادہ اگانے والے کاشتکاروں کونقد انعام دیے جائیں گے، ضلع میں پہلے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 10لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 8لاکھ روپے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 5 لاکھ روپے ملیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کیلئے سوا ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا، بلاول بھٹو نے کسانوں کے احتجاج پر تڑکا لگایا۔