چیمپئنز ٹرافی میں اس وقت کا انتظار کریں گے جب قومی ٹیم ہندوستان کو شکست فاش دے گی، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی میں اس وقت کا انتظار کریں گے جب قومی ٹیم ہندوستان کو شکست فاش دے گی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے لیے ہم سب قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں اور ہم سب اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ ہندوستان کو شکست فاش دیں گے۔یہ بات انہوں ںے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تعمیر نو بہترین انداز میں کی گئی، محسن نقوی کی نگرانی میں 117 دنوں میں منصوبہ مکمل کیا گیا جس تیزی سے کام مکمل کیا گیا یہ حسن رفتار ہے، شہباز اسپیڈ ماضی کی بات ہے اب میں محسن اسپیڈ کی بات کرتا ہوں۔
انہوں ںے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہترین کرکٹ کھیلنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں امید ہے آپ چیمپئنز ٹرافی جیت کر قوم کو تحفہ دیں گے ہم سب اس ایونٹ میں ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیت کر آپ نہ صرف پوری قوم کے ہیروز بن جائیں گے بلکہ ہمارے ہمسائے کو شکست فاش دے کر آپ 24 کروڑ عوام کے دل جیت لیں گے، ہم سب قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں اور ہم سب اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ ہندوستان کو شکست فاش دیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میچ دبئی میں ہوگا ہمیں بھی دبئی لے چلیں ہم قومی ٹیم کی بیٹنگ اور بالنگ دیکھیں گے۔ انہوں نے کرکٹر رضوان کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ سے بڑی توقع ہے۔ پھر شاہین شاہ آفریدی کو پکارا کہ آپ اپنے فادر ان لا کے نقش قدم پر چلیں اور وکٹوں کے انبار لگادیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اس وقت کا انتظار کریں گے جب ہندوستان کو شکست فاش چیمپئنز ٹرافی قومی ٹیم
پڑھیں:
سندھ کا پانی چھینیں گے نہ چوری کریں گے، رانا ثناء
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ سندھ کا پانی نہ چھینیں گے نہ چوری کریں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں رانا ثناء نے کہا کہ نہروں پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر کے آگے بڑھیں گے۔ اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ نہروں کا معاملہ سنجیدہ ہے، چاہتے ہیں وزیراعظم منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعظم 6 کینالز منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں، وزیراعظم منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں گے تو لوگوں میں خدشات ختم ہوں گے، خدشات ختم ہوں گے تو لوگ پرامن ہوجائیں گے اور احتجاج ختم ہوجائے گا۔
رانا ثناء نے کہا کہ سندھ میں نام نہاد قوم پرستوں کو لوگوں نے کبھی مینڈیٹ نہیں دیا، ابھی ہم منصوبہ سے متعلق کوئی اعلان کریں تو اس کا تاثر غلط جائے گا، تاثر جائے گا کہ ہم کوئی چوری کر رہے تھے اس لیے اب منصوبے سے واپس ہوئے، ہمارا کبھی ایسا پروگرام نہیں ہوسکتا کہ سندھ کو بنجر کیا جائے۔
جواب میں شرجیل میمن نے کہا کہ ہمیں ان کی نیت پر شک نہیں ہم ان سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے مشترکہ مفادات کونسل کی میٹنگ بلانے کیلئے کئی خطوط لکھے، نئے پانی کا کوئی سورس نہیں تو نئے کینالز کے لیے اسی پانی کو استعمال کیا جائے گا، یہ بتائیں کہ ان کینالوں کے لیے پنجاب کی کس جگہ سے پانی لیا جائے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں جتنا پانی دیا جانا چاہیے وہ پہلے ہی کم مل رہا ہے، سندھ کو حصے کا پانی نہیں دیا جارہا تو مانیں کہ پانی کی قلت ہے، پنجاب میں پھر زیر زمین پانی میٹھا ہے سندھ میں زیر زمین پانی کڑوا ہے۔
رانا ثناء نے کہا کہ جس کے بارے میں الزام دیا جا رہا ہے کہ صدر نے منظوری دے دی ،وہ مشاورتی میٹنگ تھی، وزیراعظم جیسے ہی ترکیہ سے آتے ہیں تو کینالز منصوبے سے متعلق پیشرفت ہوگی۔