پاکستان فرانس کے ساتھ اچھے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، ممتاز زہرہ بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ویڈیو گریب۔فرانس میں پاکستان کی سفیر محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ فرانس کے ساتھ اچھے تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔
جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا فرانس دنیا کا اہم ملک، اقوام متحدہ کا بنیادی رکن اور یورپی یونین کا اہم حصہ ہے، سفارتخانہ پاکستان، فرانس کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری اہم شعبے ہیں اس کے علاوہ ہماری کوآپریشن سیاسی اور تعلیمی معاملات میں بھی رہے گی۔
انھوں نے کہا دفاعی لحاظ سے فرانس اور پاکستان کے درمیان پرانے تعلقات ہیں ان کو بھی آگے بڑھانے میں سفارت خانہ اپنا کردار ادا کرے گا، یونیسکو اہم ادارہ ہے پاکستان یونیسکو کا پرانا رکن ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت یونیسکو ایگزیٹو بورڈ کا وائس چیئرمین ہے ہم یونیسکو کے ساتھ مل کر ایجوکیشن سائنس، ٹیکنالوجی اور کلچر کے شعبوں میں دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
یورپی یونین سے جی ایس پی پلس درجے کی توسیع کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جی ایس پی پلس اور اکنامکس ٹریڈ کوآپریشن پاکستان حکومت کی ترجیح ہے اس سلسلہ میں پاکستان کے یورپ میں جتنے مشن ہیں خصوصی طور برسلز مشن کے ساتھ مل کر جی ایس پی پلس کی توسیع کےلئے مل کر کام کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
ویب ڈیسک: پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوگیا، دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔
قبل ازیں وزیر خارجہ روانڈا اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے دفتر خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
روانڈا کے وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ روانڈا کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان روانڈا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
انہوں نے کہا کہ پاکستان روانڈا کے مصنوعات کیلئے پرکشش منڈی ہے، پاکستان ٹیکسٹائل، چاول، سمیت دیگر مصنوعات کی برآمد میں عالمی پہچان رکھتا ہے، پاکستان روانڈا کی ترقی کرتی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں پاکستان اور روانڈا کے درمیان مضبوط تعاون قائم ہے، دونوں ممالک مختلف عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔
اس موقع پر وزیر خارجہ روانڈا اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے نے کہا کہ پاکستان کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے مفید بات چیت ہوئی، پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کیلئے پرعزم ہیں، اعلیٰ سطح تبادلوں سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روانڈا کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کیلئے اپنی مصنوعات روانڈا کو برآمد کرنے کیلئے مواقع موجود ہیں، پاکستان اور روانڈا عالمی امن مشن میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
بعدازاں پاکستان اور روانڈا کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں دونوں ممالک کے وزیر خارجہ نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کر دی
خیال رہے کہ کیگالی اور اسلام آباد میں سفارتی مشنز کے قیام کے بعد روانڈا کے وزیر خارجہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، دورہ دوست ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر روانڈا کے وزیر خارجہ 21 تا 22 اپریل پاکستان کے دورہ پر ہیں۔