آئی ایل ٹی 20 کے فائنل میں جگہ بنانے کے لئے کوالیفائر 2 میں وارئرز کا مقابلہ وائپرز سے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک) ٹی ایم سیفرٹ کی شاندار اننگز کی بدولت شارجہ واریئرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے ایلیمنیٹر میچ میں دفاعی چیمپیئن ایم آئی ایمریٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ سیفرٹ کی 20 گیندوں پر 40 رنز اور ٹم ساؤتھی کی 2 وکٹوں کی بدولت شارجہ واریئرز ٹائٹل کے مزید قریب پہنچ گیا ہے اب فائنل میں جگہ بنانے کے لئے اس کا مقابلہ کوالیفائر 2 میں ڈیزرٹ وائپرز سے ہوگا۔
ایم آئی ایمریٹس کی شکست کی وجہ سے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں ایک نئے چیمپیئن کو تاج پہنایا جائے گا کیونکہ دونوں سابق چیمپیئن مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں۔ یہ شارجہ واریئرز کے لئے بھی ایک تاریخی مہم ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے جب وہ ٹورنامنٹ کے اس مرحلے تک پہنچے ہیں۔
شارجہ کی جانب سے 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹام کوہلر کیڈمور اور جانسن نے ابتدائی 2 اوورز میں 5 چوکے لگا کر بغیر کسی نقصان 23 رنز بنائے۔ چارلس نے تیسرے اوور میں الزاری جوزف کو پہلے چوکا اور پھر چھکا لگایا۔
شارجہ واریئرز نے پاور پلے کے اختتام پر 1 وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز بنائے تھے کوہلر کیڈمور اور رائے نے عمدہ شراکت داری قائم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو دس اووز میں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 87 رنز تک پہنچا دیا اور انہیں 60 گیندوں پر 60 رنز درکار تھے۔
ایم آئی ایمریٹس کو مقابلے میں واپسی کے لئے فوری طور پر کچھ وکٹیں درکار تھیں 13 ویں اوور میں انہیں بڑی کامیابی ملے ۔ روہید کی واپسی نے ایم آئی ایمریٹس کو موقع دیا کیونکہ انہوں نے رائے کو پویلین کی راہ دکھائی مقامی کھلاڑی کے لئے یہ صرف بہتر ہوا کیونکہ اس نے 2 گیندوں کے بعد ایک بار اور وکٹ حاصل کرلی یوں روہید نے اوور میں دو بڑی وکٹیں حاصل کرکے ایم آئی ایمریٹس کو کھیل میں واپسی کا موقع دیا۔
کوہلر کیڈمور کی صبر آزما اننگز کا خاتمہ فضل الحق فاروقی نے کیا ۔ انگلش کھلاڑی نے 40 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔
ان کے آوٹ ہونے کے بعد شارجہ واریئرز دباؤ میں آگئی تاہم سیفرٹ نے محاذ سنبھال لیا اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا انہوں نے 19 ویں اوور میں 16 رنز بنائے جبکہ 20 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی اور شارجہ واریئرز کو کوالیفائر 2 تک پہنچایا۔ یہ پہلا موقع تھا جب شارجہ واریئرز ٹورنامنٹ کے اس مرحلے میں پہنچا تھا۔
اس سے قبل ایم آئی ایمریٹس کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا کیونکہ آندرے فلیچر پہلے ہی اوور میں ایڈم ملن کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ ٹام بینٹن اور ول جیکس نے ملکر دوسری وکٹ کے لیے 34 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد شارجہ واریئرز کو دوسری وکٹ ملی۔
نکولس پورن نے دو چوکے اور پھر ایک چھکا مارکر اننگز آگے بڑھائی پاور پلے کے اختتام پر ایم آئی ایمریٹس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز تک بنائے تھے۔
بینٹن اور پورن اچھی فارم میں دکھائی دے رہے تھے اور انگلش کھلاڑی نے اسکور بورڈ پر اضافہ برقرار رکھا اور شائی ہوپ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گرین بیلٹ کی دوڑ میں آگے بڑھ گئے۔ بینٹن کی اننگز کا خاتمہ 10 ویں اوور میں ہوا روہن مصطفی ٰ نے شاندار کیچ پکڑا ۔ انہوں نے 29 رنز بنائے تھے۔ دس اوورز کے اختتام پر ایم آئی ایمریٹس کا 3 وکٹوں کے نقصان پر75 رنز تھا۔
پورن نے صرف 19 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ انہوں نے بہترین کپتان کی اننگز کھیلی اور ٹورنامنٹ میں 1000 رنز بنانے والے صرف تیسرے بلے باز بن گئے انہں دلشان مدوشنکا نے 13 ویں اوور پویلین کی راہ دکھائی۔
شارجہ واریئرز نے 17 ویں اوور تیز کھیل پیش کیا ۔ کوشل پریرا نے پہلی گیند پر چھکا لگایا تاہم اگلی گیند پر ساؤتھی نے انہیں آوٹ کردیا ۔ شارجہ واریئرز کی ٹیم 19 ویں اوور میں 7 رنز بنائے۔ شارجہ واریئرز کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ایم آئی ایم اے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
یمن کا دو امریکی طیارہ بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
یمن کے حوثی گروپ نے جمعے کو اسرائیل پر بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثیوں کے مطابق یہ حملہ وسطی اسرائیل میں واقع بن گوریان ایئرپورٹ کے قریب ایک ”فوجی ہدف“ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا، تاہم اسرائیلی دفاعی نظام نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
حوثی عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقدہ ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ”ذوالفقار“ نامی بیلسٹک میزائل سے کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حوثی گروپ نے امریکی طیارہ بردار جہازوں یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین اور یو ایس ایس کارل ونسن کو بھی بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں ان کے ہمراہ جہازوں سمیت نشانہ بنایا۔
یحییٰ سریع کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے جب حوثیوں نے یو ایس ایس کارل ونسن کو خطے میں موجودگی کے بعد نشانہ بنایا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گروپ نے ایک اور امریکی ڈرون MQ-9 کو بھی مار گرایا، جو نومبر 2023 کے بعد سے حوثیوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والا بیسواں ڈرون ہے۔
یحییٰ سریع نے کہا، ’جب تک اسرائیلی جارحیت غزہ پر جاری رہے گی اور محاصرہ ختم نہیں ہوتا، ہم فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔‘
انہوں نے یمن پر امریکی فضائی حملوں کے خلاف جوابی کارروائیوں کا عندیہ بھی دیا۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے تاحال حوثیوں کے ان دعوؤں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
یہ حملے اس وقت سامنے آئے ہیں جب امریکا نے جمعرات کی رات یمن کے راس عیسیٰ ایندھن بندرگاہ پر دو فضائی حملے کیے۔ حوثی کنٹرول میں موجود صحت حکام کے مطابق، ان حملوں میں اب تک 80 افراد جاں بحق اور 171 زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ درآمد شدہ ایندھن ذخیرہ کرنے والے کنکریٹ ٹینک بھی تباہ کر دیے گئے۔
راس عیسیٰ بندرگاہ حوثیوں کے زیرِ انتظام علاقوں میں ایندھن کی فراہمی کے لیے ایک اہم ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ نومبر 2023 سے حوثی گروپ غزہ میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر اسرائیلی اہداف کو نشانہ بناتا آ رہا ہے، جب کہ امریکا نے 15 مارچ سے یمن میں حوثی اہداف پر دوبارہ فضائی حملے شروع کیے تھے۔ اس کے بعد سے خطے میں کشیدگی میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
Post Views: 2