وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم لاہور کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم لاہور کا افتتاح کردیا ہے، اسٹیڈیم کی تعمیر نو 4 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کی گئی ہے۔
اس موقع پر اسٹیڈیم میں عوام کا داخلہ مفت تھا، اسٹیڈیم کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں معروف سنگرزعلی ظفر،عارف لوہار اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
خیال رہے قذافی اسٹیڈیم کو مکمل طور پر منہدم کرکے نیا تعمیر کیا گیا ہے، 8 اکتوبر 2024کو تعمیراتی کام کا آغاز ہوا، اور 4 ماہ دن رات ایک کرکے اسٹیڈیم کو مکمل کیا گیا ہے۔
اسٹیڈیم کی گنجائش بڑھا کر 35 ہزار کردی گئی ہے اور ہر انکلوژر میں نئی کرسیاں نصب ہیں، 480 ایل ای ڈی لائٹس بھی لگائی گئی ہیں جبکہ شائقین کو بہترین ویو دینے کیلئے گراؤنڈ میں لگا جنگلہ ہٹادیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان لاہور وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان لاہور وزیراعظم شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کل ترکیہ روانہ ہوں گے، وفاقی وزرا بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کے دورے میں مزید ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔
ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور ترکیے کے درمیان دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔