پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے پیٹرول پمپس پر شہریوں کو کم مقدار میں پیٹرول دینے کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیٹرول پمپوں میں شہریوں کی کم پیمائش اور چوری کے معاملے پر پی ایس او کے بڑا اعتراف سامنے آگیا۔سندھ حکومت نے گزشتہ روز کم مقدار پیٹرول دینے پمپوں پر چھاپے مار کر سیل کر دیا تھا تاہ، پی ایس او نے دسمبر اور جنوری 12 پیٹرول پمپس پر شہریوں کو کم مقدار میں پیٹرول دینے کا اعتراف کیا۔ترجمان نے کہا کہ کراچی میں پی ایس او کے 160 آؤٹ لیٹس ہیں اور شہر میں 9 پیٹرول پمپس کمپنی آپریٹڈ ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ دسمبر اور جنوری میں مجموعی طور پر 231 پیٹرول پمپس پر سرپرائز وزٹ کیے گئے، 231 میں سے 12 آؤٹ لیٹس پر کم پیمائش سامنے آئی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس او کے 2 موبائل ٹیسٹنگ یونٹس شہر میں موجود آؤٹ لیٹس کو چیک کرتے ہیں ، کم پیمائش کرنے والے ڈیلرز کو وارننگ لیٹرز جاری کیے جاتے ہیں اور دوبارہ سرپرائز وزٹ کیا جاتا ہے، دوبارہ انسپیکشن کی جاتی ہے۔ اگر دوبارہ یہی شکایت نظر آتی ہے تو پھر ڈیلرز پر جرمانہ کیا جاتا ہے۔

شہریوں کی شکایت پر گزشتہ روز سندھ حکومت نے کم پیمائش پر 3 پیٹرول پمپس کو سیل کیا تھا، وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی عثمان ہنگورو نے کہا کہ شاہراہ فیصل، شاہین کمپلیکس اور مہران ٹائون میں کم مقدار دینے والے 3 پمپ سیل ہیں تاہم سندھ حکومت کی جانب سے کم پیمائش ہر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پیٹرول پمپس پر پیٹرول دینے میں پیٹرول کم پیمائش پی ایس او میں پی

پڑھیں:

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر خالد خورشید کی حکومت گرائی، پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر کا اعتراف

ایک مقامی ویب چینل کو انٹرویو کے دوران پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اعتراف کیا کہ خالد خورشید ان کا مخالف تھا، اس لیے ان کو گرانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی مدد مل گئی اور اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے سے ہی خالد خورشید کی حکومت گرائی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر خالد خورشید کی حکومت گرائی۔ ایک مقامی ویب چینل کو انٹرویو کے دوران امجد حسین ایڈووکیٹ نے اعتراف کیا کہ خالد خورشید ان کا مخالف تھا، اس لیے ان کو گرانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی مدد مل گئی اور اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے سے ہی خالد خورشید کی حکومت گرائی۔ جب ان سے سوال کیا کہ آپ نے اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ لی تو کیا ٹھیک کام کیا؟ جس پر امجد حسین ایڈووکیٹ کا جواب تھا کہ جب انہوں (خالد خورشید) نے تنگ کیا، ہمیں چھیڑا تو ان کو ہر صورت گرانا تو تھا، وہ میرا دشمن تھا، میرا مخالف تھا، اس لیے ان کو گرانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی مدد لی۔ یہ غیرت کا سوال تھا، میں ان کیلئے اپنی سیاسی موت کیسے برداشت کر سکتا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بگ بیش لیگ پر پاکستانی چھا گئے! شاداب خان کا اعتراف، قومی اسٹارز سے لیگ کو نئی پہچان
  • پیٹرول 36 پیسے، ڈیزل 11 روپے لیٹر سستا کرنے کی تجویز
  • نارووال،سول ڈیفنس کے اہلکار پیٹرول کی غیرقانونی مشین تحویل میںلے رہے ہیں
  • پیٹرول 47 روپے، ڈیزل 50 روپے مہنگا ہونے کا امکان
  • پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں  پمپس بند کرنے کا عندیہ
  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر خالد خورشید کی حکومت گرائی، پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر کا اعتراف
  • ڈیلر مارجن میں اضافے کا مطالبہ مسترد: پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی
  • پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ
  • پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ
  • ٹنڈوجام ،ای چالان سے تنگ شہریوں نے سفر کم کردیا