مانسہرہ : حکومت اور اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، شہری گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
فوٹو: فائل
خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ترمیمی بل کے مطابق نئی شق 1 اے کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی،
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملزم شبیر خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر حکومت اور اداروں کے خلاف تقریر کی تھی، ملزم نے لاؤڈ اسپیکر کےذریعے اپنی تقریر میں لوگوں کو اکسایا، ملزم نے حکومت، ریاستی اداروں اور اہل کاروں کے خلاف تقاریر کیں اور بدنام کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد میں پیش کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: نانا کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم 3 سال بعد گرفتار
لاہور:تھانہ کاہنہ پولیس نے تین سال قبل نانا کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او کاہنہ فہیم امداد نے ٹیم کے ہمراہ کچوانہ گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی کاہنہ فصیح الرحمن کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ واقعہ دونوں پارٹیوں کے درمیان گھریلو مسئلے کا شاخسانہ تھا، جہاں ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنے رشتے دار کے گھر دھاوا بولا۔
جھگڑے کے دوران مقتول جمعہ خان کو سر پر ڈنڈا اور اینٹ لگنے سے شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم علی خبیب گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔
گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او کاہنہ فہیم امداد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔