UrduPoint:
2025-12-13@23:16:58 GMT

یو ای ٹی کی تاریخ میں پہلی بار دوسالہ ڈگری پروگرامزکا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

یو ای ٹی کی تاریخ میں پہلی بار دوسالہ ڈگری پروگرامزکا آغاز

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی تاریخ میں پہلی بار دو سالہ ڈگری پروگرامز کا آغازکر دیا گیا۔اب طلبا دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلہ لے سکیں گے۔یو ای ٹی لاہور نے پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈر امیدواران کیلئے سبسڈائزڈ کیٹگری A-1 میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کا آغاز کر دیا ہے۔

آن لائن درخواست فارم پر کرنے اورداخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 فروری ہے۔یاد رہے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ کی کوئی شرط نہیں ہے۔اب طلبا بغیر کسی دشواری کے ای کیٹ کا امتحان پاس کیے بغیر بھی یو ای ٹی سے دو سالہ ڈگری حاصل کر سکیں گے۔طلبا 5 سو روپے کی ادائیگی پر ٹوکن نمبر حاصل کریں گے یہ ٹوکن نمبر یو بی ایل یا ایچ بی ایل کی کسی بھی برانچ سے حاصل کر کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں ٹوکن فیس انٹرنیٹ بینکنگ، یو بی ایل موبائل ایپ، یو بی ایل اومنی، ایچ بی ایل موبائل ایپ اورایچ بی یل کونیکٹ کے ذریعے بھی جمع کرائی جا سکتی ہے۔دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کمپیوٹر سائنس، سائبر سکیورٹی، سٹاف ویئر انجینئرنگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیٹا سائنس میں داخلے جاری ہیں۔پہلی میرٹ لسٹ 14 فروری کو جاری کی جائے گی جبکہ ڈاکومنٹس اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 فروری ہے۔داخلہ کی تمام معلومات ایڈمیشن پورٹل admission.

uet.edu.pk پر دستیاب ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بی ایل

پڑھیں:

لاہور:آئینی ترمیمی بل کیخلاف لاہوربار ایسوسی ایشن کے تحت وکلا احتجاج کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251212-08-33

 

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی ای رجسٹریشن سہولت کا آغاز
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم براہ راست فیفا کے کسی ایونٹ میں شرکت کریگی
  • پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز
  • کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار فضائی ای چالان کا آغاز، 2 گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد
  • بسنت‘ 2 پروگرامز والی افواہیں بے بنیاد، تہوار صرف 6 سے 8 فروری کو ہوگا: عظمیٰ بخاری 
  • لاہور:آئینی ترمیمی بل کیخلاف لاہوربار ایسوسی ایشن کے تحت وکلا احتجاج کررہے ہیں
  • بنگلادیش میں نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان
  • بنگلادیش میں نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
  • لاہور میں 7، 8 اور 9 فروری کو بسنت منانے کا اعلان
  • لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کا اعلان ,رجسٹریشن اور ضابطہ کار جاری