اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 فروری 2025)سابق وفاقی وزیر فوا د چوہدری کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے ،یہ گرفتاری وکلاء کی توہین ہے ،حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ،ہم ایسی حرکتوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)میں اپنی شیئر کردہ پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی اس کے باوجود پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔

ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔حکومت جان بوجھ کر حالات کو خراب کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون عملداری ختم ہو چکی ہے ۔قبل ازیںبانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو حراست میں لیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر سے پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی تھی جبکہ جیل کے باہر پولیس کی نقل و حرکت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے کچھ دیر قبل اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔عدالت نے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے وکلاءکی ملاقات کرانے کا حکم دیا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکا گیا تھا۔اڈیالہ جیل کے داخلی گیٹ پر فیصل چوہدری اور جیل کے عملے کے مابین تلخ کلامی ہوئی تھی۔ فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل چوکی میں جیل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست دی تھی۔ اڈیالہ جیل چوکی نے فیصل چوہدری کی درخواست وصول کرلی تھی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے درخواست میں تحریر کیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز میں میرا وکالت نامہ جمع تھا۔جیل عملے نے مجھے داخلی دروازے پر روک دیا اور اندر جانے نہیں دیا گیاتھا۔ وکیل فیصل چوہدری نے اپنی درخواست یہ بھی کہا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔فیصل چوہدری نے کہا احتجاج پر مجھے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں دو گھنٹے تک بٹھایا گیاتھا اور حبس بیجا میں رکھا گیاتھا۔ جیل عملہ میرے اور میرے ساتھ آئے ہوئے سائلین کو ہراساں کرتا رہا تھا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے جیل کے باہر

پڑھیں:

علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

پولیس کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پاکستان کے لیے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، علی امین گنڈا پور کا لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر  شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف تھانہ مستی گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے جس کی تفتیش میں ملزمان عدم تعاون کی روش اپنائے ہوئے ہیں، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انسداد دہشتگردی عدالت جج منظرعلی گل حماد اظہر خیبر پختونخوا سعید سندھو شہباز احمد علی امین گنڈا پور لاہور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وزیر اعلی

متعلقہ مضامین

  • احتجاج و پولیس پر تشدد: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے
  • علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • بانی پی ٹی آئی سے ان کے خاندان کے افراد کی اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا امکان
  • جے یو آئی بڑی جماعت، جو فیصلہ کرے قبول ہو گا: بیرسٹر گوہر 
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری، مزید  30 دن کی توسیع کردی گئی
  • بی جے پی عدلیہ کی توہین کرنے والے اپنے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی، جے رام رمیش
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم شہباز شریف پر جرح
  • عمران خان کیخلاف ہرجانے کے دعوے پر سماعت، شہباز شریف کی ویڈیو لنک پر پیشی، جرح کے دوران بجلی بند