مرد زیادہ بولتے ہیں یا خواتین امریکی یونیورسٹی میں دلچسپ تحقیق
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)دنیا بھر میں سمجھا جاتا ہے کہ خواتین مردوں کی نسبت زیادہ بولتی ہیں، اب امریکی اریزونا یونیورسٹی کی تحقیق سے یہ خیال درست ثابت ہوا۔تحقیق میں شامل 2197 مروزن نے ایک ہفتے تک باتیں ریکارڈ کرتا ننھا آلہ گردن میں پہنے رکھا اور معمول کی سرگرمیاں انجام دیں۔
(جاری ہے)
ریکارڈنگ کے تجزیے سے انکشاف ہوا، خواتین دن بھر اوسطا 13,349 الفاظ جبکہ مرد 11,950 الفاظ بولتے ہیں، یوں ضنف نسواں نے 1,073 الفاظ زیادہ بولے۔
مگر ماہرین نفسیات کی رو سے یہ فرق زیادہ نہیں لہذا خواتین سے منسوب یہ منفی خیال غلط ہے کہ وہ باتونی ہوتی ہیں۔تجزیے سے یہ دلچسپ انکشاف بھی ہوا کہ سب سے کم بولنے والے انسان نے فی دن صرف 100 لفظ بولے جبکہ سب سے زیادہ بولنے والا فی دن 120,000 الفاظ بولتا رہااور وہ ایک مرد تھا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
امریکا میں مقیم 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشتگرد تنظیموں سے ممکنہ روابط کا انکشاف
امریکی سیکیورٹی اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں مقیم تقریباً 2 ہزار افغان شہریوں کے مختلف دہشتگرد تنظیموں سے ممکنہ روابط سامنے آئے ہیں، جس کے بعد امریکی سیاسی اور سیکیورٹی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکشاف نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ نے کانگریس کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2021 کے بعد افغانستان سے امریکہ منتقل کیے گئے تقریباً 88 ہزار افغان شہریوں میں سے قریباً 2 ہزار افراد کو سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر نشان زد کیا گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق ان افراد کے بارے میں معلومات محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی اور ایف بی آئی کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں، جبکہ معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بعض کیسز میں ممکنہ عسکری یا شدت پسند گروہوں سے تعلق کے شواہد سامنے آئے ہیں، تاہم ہر کیس کا الگ الگ جائزہ لیا جا رہا ہے۔
امریکی عہدیداروں نے واضح کیا ہے کہ تاحال ان افراد کے خلاف کسی بڑے پیمانے پر گرفتاری یا قانونی کارروائی کا اعلان نہیں کیا گیا، لیکن سیکیورٹی سکریننگ کے نظام پر سوالات ضرور اٹھے ہیں۔ اس انکشاف کے بعد امریکی کانگریس میں افغان مہاجرین کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار کو مزید سخت کرنے پر بھی بحث شروع ہو گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس معاملے نے امیگریشن پالیسی، قومی سلامتی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے اقدامات پر نئی بحث کو جنم دیا ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں