معروف عالمی ادارے کا پاکستان میں معاشی استحکام سے متعلق بہتری کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
فچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جاری اصلاحات آئی ایم ایف ریویو کا ایک اہم حصہ ہوگا۔ مرکزی بینک کی مالیاتی پالیسی کی وجہ سے شرح سود اور افراط زر میں کمی آئی، پاکستان میں جنوری 2025ء میں مہنگائی کم ترین سطح 2.4 فیصد سالانہ پر پہنچی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے بھی پاکستان میں معاشی استحکام کے حوالے سے پیشرفت کا اعتراف کر لیا ہے۔ فچ نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان میں اقتصادی استحکام کی بحالی اور بیرونی قرضوں کی تعمیر نو کے لیے پیشرفت جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال آئی ایم ایف معاہدے کی بنیاد پر ڈیفالٹ ریٹنگ ٹرپل سی پلس تھی، یہ درجہ بندی ڈیفالٹ ہونے کے زیادہ خطرے کو ظاہر کرتی ہے تاہم پاکستان کے جاری ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے معاشی پیشرفت ہو رہی ہے۔
فچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جاری اصلاحات آئی ایم ایف ریویو کا ایک اہم حصہ ہوگا۔ مرکزی بینک کی مالیاتی پالیسی کی وجہ سے شرح سود اور افراط زر میں کمی آئی، پاکستان میں جنوری 2025ء میں مہنگائی کم ترین سطح 2.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان میں پاکستان کے کے مطابق
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
فائل فوٹووفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔
عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس کی سائیڈلائن پر ہوئی ملاقات میں وزیر خزانہ نے اسٹاف سطح کے معاہدے پر اظہار تشکر کیا۔
وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی اصلاحات جاری رکھنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آئی ایم ایف سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔
اس سے پہلے وزیر خزانہ نے نائب صدر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ہیلا شیخ روحو سے ملاقات کرکے نجی شعبے کی اصلاحات اور توانائی منتقلی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خزانہ نے امریکی کمپنی ڈیلوئٹ کی ٹیم سے بھی ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، معدنیات کی تلاش اور مارکیٹنگ پر بریفنگ دی۔