مشتعل افراد کی انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، بچوں کو قطرے پلوانے سے انکار،12 ملزمان گرفتا ر
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں مشتعل افراد کی جانب سے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق سچل گوٹھ میں 20 سے 25 افراد نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کرتے ہوئے انسداد پولیو ٹیم سے جھگڑا کیا اور ہاتھا پائی ہوئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد کے پتھرا ئوسے پولیس موبائل کے شیشٹے ٹوٹ گئے، پولیس نے12 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگرکی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری سندھ نے آئی جی سندھ سے رابطہ کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔پولیو ورکرز کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف سیکرٹری سندھ نے صوبے میں انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انسداد پولیو ٹیم
پڑھیں:
کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد کے قریب شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق رکشے اور ٹرک میں ٹکر کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک جلانے کی کوشش کی۔
کراچی لی مارکیٹ میں شہری کو رسالہ تھانے کے پولیس...
پولیس پہنچی تو مشتعل افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس پر حملہ کر دیا۔
تینوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔