کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا، انتشار اور ٹکراؤ کا ارادہ نہیں، پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کل کا جلسہ صرف صوابی میں ہوگا، ہمارا انتشار اور ٹکراؤ کا کوئی ارادہ نہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہماری ضمانتیں چلتی رہتی ہیں یہ ایک تلوار انہوں نے لٹکائی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مقابلہ کرتے رہیں گے، یہ جھوٹے کیسز ہیں۔ کل ہم صوابی جائیں گے ہر یونین کونسل میں لوگ احتجاج کریں گے۔ ہمیں امید ہے، قوی گمان ہے کہ مولانا فضل الرحمن عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے، عوام اس فسطائیت کیخلاف ہیں۔ مولانا فضل الرحمن زیرک سیاست دان ہیں عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ انکی سیاست ہے، ہم نے ترمیم کی مخالفت کی آج بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں ہمارا تعاون ہو سکتا ہے وہاں مولانا کا تعاون لیں گے۔ ہمارا موقف واضح ہے ہم ہر صورت جمہوریت اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے۔ ہر حملہ جو عدلیہ پر ہوگا اس کی مخالفت کریں گے جو جہاں تک ساتھ دے سکتا ہے وہ دے۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ کل کا جلسہ صرف صوابی میں ہوگا، اس سلسلے میں یونین کونسل اور تحصیل کی سطح پر احتجاج ہوگا، کل انتشار اور ٹکراؤ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کل 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی گئی تھی، تاہم ڈی سی کی جانب سے جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کل 8 فروری کو ایک بین الاقوامی کانفرنس اور کرکٹ میچ ہے۔ اس کے علاوہ بھی اہم پروگرام ہیں، جن کے لیے ہزاروں کی تعداد میں سکیورٹی اہل کار تعینات کیے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
25 سال سے کسی ریسٹورنٹ یا عام جگہ پر ڈنر کرنے نہیں گیا، سلمان خان
ممبئی (نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک حیران کن بات بتائی ہے۔
سلمان خان نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ 25 سال سے کسی ریسٹورنٹ یا عام جگہ پر ڈنر کرنے نہیں گئے۔
ریڈ سی فلم فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے 59 سالہ اداکار نے بتایا کہ ان کی زندگی گھر، فلم سیٹ، ایئرپورٹ اور ہوٹل تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
فیسٹیول کے سیشن کی وائرل ویڈیوز میں سلمان خان اپنے بدلتے تعلقات اور وقت کے ساتھ سمٹتے ہوئے دوستوں کے بارے میں بھی بات کرتے نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’شروع کے دنوں میں جو دوست تھے، ان میں سے اب صرف چار پانچ ہی باقی ہیں۔‘‘
سلمان نے اعتراف کیا کہ زندگی اور شہرت نے انہیں آہستہ آہستہ ایسے دائرے میں لا کھڑا کیا جہاں عام زندگی گزارنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا ’’پچیس، چھبیس سال ہوگئے… میں کہیں باہر ڈنر پر نہیں گیا۔‘‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں عام زندگی نہ گزارنے کا افسوس ہے تو انہوں نے نفی میں جواب دیا۔ سلمان خان نے کہا ’’مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں… یا تو آپ آزاد گھوم پھر سکتے ہیں اور یہ سب نہ ہو، لیکن میں ایسا نہیں چاہتا۔ لوگ جتنی عزت اور پیار دیتے ہیں، میں اسی کے لیے محنت کرتا ہوں۔‘‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کبھی کبھار وہ خود میں سستی محسوس کرتے ہیں، مگر پھر خود کو یہی کہہ کر حوصلہ دیتے ہیں کہ آگے اچھا وقت آنے والا ہے۔
ریڈ سی فیسٹیول میں یہ سلمان کا دوسرا سال ہے۔ اس موقع پر وہ ہالی ووڈ اسٹارز جونی ڈیپ، ادریس البا اور ایڈگر رامیرز سے بھی ملے۔