اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق صوبوں، عالمی شراکت داروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ جمعہ کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس ’’بریتھ پاکستان ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے اس عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لئے کئےجانے والے اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے اور ان کے ساتھ مطابقت پیدا کرنے کے لئے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو مالی وسائل کی ضرورت ہے، کیونکہ ان ممالک پر موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سب سے زیادہ مرتب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو ترقی پذیر ممالک کو فنڈز فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں سے نمٹ سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ایک خصوصی سیل قائم کیا ہے، جو موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق منصوبہ بندی اور اقدامات کو مربوط کرے گا۔

اس کے علاوہ، حکومت ایک کلائمیٹ چینج اتھارٹی بھی قائم کر رہی ہے، جو موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق مختلف علاقائی اور عالمی معاہدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق صوبوں، عالمی شراکت داروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبوں کا موسمیاتی تبدیلی پالیسی کے نفاذ میں اہم کردار ہے، اور انہیں اس سلسلے میں مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیرس معاہدے کا حصہ ہے اور اس معاہدے کے تحت اپنے عہدوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ان مسائل کے حل کے لیے جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔ احسن اقبال نے خبردار کیا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کو موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید خطرات لاحق ہیں، اور اگر فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو اس کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کریں اور ترقی پذیر ممالک کو اس سلسلے میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کریں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق موسمیاتی تبدیلیوں کے کہ حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام احسن اقبال نے نے کہا کہ انہوں نے کرنے کے کے لئے کام کر

پڑھیں:

ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے، وفاقی وزیر

لاہور:

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ جو ملک میں دہشت گردی ہے اس کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے اور فکری انتشار کی بڑی وجہ بھی اقبال کی فکر سے دوری ہے۔

ایوان اقبال میں بین الاقوامی اقبال کانفرنس کے انعقاد سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ اقبال ہمیں خواب تو دکھاتے ہیں لیکن حقیقت میں بدلنے کی عمل کی تلقین بھی کرتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ جو قومیں آزاد و خود مختار ہوتی ہیں وہ وقت ضائع نہیں کرتی بلکہ اپنی تقدیر و آزادی کے لیے لڑتی ہیں، اقبال ہمیں فکر جہد مسلسل کا سبق پڑھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اڑان پاکستان کا ویژن اپنایا وہ اقبال کے افکار کی تعبیر ہو، ہم چاہتے ہیں نوجوان دوبارہ سائنسدان محقق اور ستاروں پر کمند ڈالیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں وہی قوم بننا ہے جو علم کی طلب گار ہو اور عمل میں بے مثال ہو، ہم پاکستان کو ان کے خوابوں کے مطابق پاکسان بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فکر اقبال کا احیا اسکول کالجز، یونیورسٹی اور قومی سطح پر ہونا چاہیے۔ اقبال کی فکر پر عمل کیا جائے تو قوم کو تفرقہ بازی سے باہر نکالا جا سکتا ہے، بطور قوم متحد ہو کر بڑے مقصد کے لیے برسر پیکار ہونا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی وزیر دفاع نے یمن حملے سے متعلق حساس منصوبہ غیر متعلقہ افراد سے  شیئر کیا، میڈیا رپورٹس
  • ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے، وفاقی وزیر
  • امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت
  • حکومت نے ہر سطح پر افکارِ اقبال کی ترویج کا فیصلہ کیا ہے، احسن اقبال
  • علامہ اقبالؒ نے مردہ قوم کو شعور دیا، احسن اقبال
  • عالمی چلینجز اور سماجی تقسیم کو ختم کرنے کیلیے علامہ اقبال کی تعلیمات مشعل راہ ہیں، وزیراعظم
  • یہ وقت جھوٹے بیانات، شعبدہ بازی کا نہیں، عوامی خدمت کا ہے: عظمیٰ بخاری 
  • اناڑی ڈرائیور کو گاڑی دیتے نہیں، ایٹمی ملک حوالے کر دیا، احسن اقبال: قوم امیج بہتر بنائے، خواجہ آصف
  • دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے اکنامک ریفارمز کی ضرورت ہے،احسن اقبال
  • مارکیٹ میں نئی تبدیلیوں کیلئے خود کو تیار رکھیں؛ احسن اقبال