اٹک: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 کانسٹیبل جاں بحق، دوسرا زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
اٹک میں حضرو ہٹیاں روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 کانسٹیبل جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 2 پولیس رائیڈرز ٹیموں نے موٹر سائیکل سوار 3 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے کیمپ جیل کی چھت سے گرکرکانسٹیبل جاں بحقپولیس نے کہا کہ رکنے کے بجائے موٹرسائیکل سوار افراد پولیس ٹیم پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار حضرو کی جانب موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور میں نامعلوم ملزمان کی تیزاب گردی،دوافراد زخمی
لاہور کے علاقہ کاپرس سٹور میں نامعلوم ملزمان نے دو افراد پر تیزاب پھینک دیا، جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان تیزاب پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ،تیزاب سے جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، متاثرہ افراد کی شناخت حمزہ اور تجمل کے نام سے ہوئی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔