بانی پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں لیگل ٹیم میں تبدیلی کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں لیگل ٹیم میں تبدیلی کر دی۔
نئی لیگل ٹیم میں ایڈووکیٹ وحید انجم، عرفان نیازی، فیصل چوہدری اور محمد عمران شامل ہیں۔
بانئ پی ٹی آئی کی نئی لیگل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین.
عدالت نے جیل حکام کو بانئ پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کرانے کا حکم جاری کر دیا۔
لیگل ٹیم آج بانئ پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
بلاول سے اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرنیوالی خاتون کی ملاقات، وڈیروں کی شکایت کردی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے حیدرآباد کے قریب گوٹھ ہمت آباد میں خواتین سے مکالمہ کیا۔ ایک خاتون نے ان سے کہا کہ وہ اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرتی ہیں۔ آس پاس کے وڈیرے اپنی زمینوں سے مٹی نہیں اٹھانے دیتے۔
اس پر بلاول نے پوچھا کہ وہ کون سے وڈیرے ہیں؟ خاتون نے کہا کہ جو ان کے قریب بیٹھے ہیں وہ نہیں ہیں۔ اس پر بلاول مُسکرا اٹھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...
بلاول بھٹو نے خواتین سے کہا کہ کوشش ہے آپ کو سولر بجلی کی سہولت دیں۔ ان شاء اللہ آنے والے سال میں وزیراعلی سندھ آپ کو یہ سہولت دیں گے۔
خواتین نے ان سے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ کہ آپ غریبوں کے پاس آئے۔ ہمیں بہت خوشی ہوئی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شرجیل میمن بھی موجود تھے۔