پی آئی اے ملازمین کے لیے اچھی خبر، تنخواہوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
طیب سیف:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ملازمین کے لیے خوشخبری،پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اہم اجلاس کے دوران ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اضافہ چار سال بعد کیا گیا ہے اور اس فیصلے سے پی آئی اے کے ملازمین کو بڑی راحت ملے گی۔
پی آئی اے حکام کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اضافے سے پی آئی اے کے کم تجربہ کار افراد کو ادارے میں رکنے کی ترغیب ملے گی جس کی وجہ سے پی آئی اے میں ملازمین کی کمی پر قابو پایا جا سکے گا۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری
پی آئی اے حکام نے بتایا کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے باعث کئی ملازمین ادارے سے مستعفی ہو رہے تھے۔ مسلسل استعفوں اور ریٹائرمنٹ کے سبب پی آئی اے کی ملازمین کی کل تعداد 7ہزار سے بھی کم رہ گئی تھی۔
ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے پی آئی اے میں ان کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ادارے میں موجود تجربہ کار افراد کو رکھنے میں مدد ملے گی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تنخواہوں میں سے پی آئی اے ملازمین کی
پڑھیں:
فیض حمید کو سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے: وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ فیض حمید ایک ادارے کا ملازم تھا، اگر کسی معاملے پر فیض حمید کو سزا ہوئی ہے تو یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔
اپنے بیان میں وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ صاحبِ اختیار لوگ اگر سمجھتے ہیں تو ہمارے ساتھ مذاکرات کریں، مذاکرات کا اختیار بانی نے محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو دیا ہے، محمود خان اچکزئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
خیال رہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی گئی ہے۔ سزا کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا، ملزم کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال، متعلقہ افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طویل اور محنت طلب قانونی کارروائی کے بعد ملزم تمام الزامات میں قصور وار قرار پایا گیا، عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کا اطلاق 11 دسمبر 2025ء سے شروع ہو گا۔