چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے 1500 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
قذافی سٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تکمیل/ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے 1500 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کے ساتھ ان کی نشتوں پر جا کر ملاقات کی اور لنچ کیا مزدوروں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ سلفیاں اور تصویریں بنوائیں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے دن رات محنت کر کے سٹیڈیم مکمل کرنے پر ورکرز کا شکریہ ادا کیا اور شاباش دی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کو کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ دیکھنے کی دعوت دی آپ قوم کے ہیرو ہیں۔ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ محسن نقوی محسن نقوی صاحب آپ نے کمال کر دیا۔ مزدوروں کی چئیرمین پی سی بی سے گفتگو 3 ماہ سے قذافی سٹیڈیم میں ہیں۔ سٹیڈیم دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے۔ مزدوروں کی گفتگو محسن صاحب آپ کی محنت رنگ لائی ہے۔ ہم خود آپ کو سٹیڈیم میں صبح شام دیکھتے ہیں۔ مزدوروں کی گفتگو لنچ بھی ہم اپنے'' ہتھیاروں'' کے ساتھ کر رہے ہیں۔ بعض مزدور بیلچہ ساتھ اٹھائے لنچ کرتے رہے قذافی سٹیڈیم آپ کا سٹیڈیم ہے۔ محسن نقوی قذافی سٹیڈیم کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے میں آپ کی دن رات کی محنت شامل ہے۔ محسن نقوی مزدوروں نے مٹن قورمہ۔ چکن روسٹ۔ بیف پلاو اور لائیو گرما گرم نان پر مشتمل لنچ کیا زردہ۔ رائتہ۔ فریش سلاد۔ منرل واٹر ۔ کولڈ ڈرنکس اور کشمیری چائے سے مزدوروں کی تواضع کی گئی ایڈوائزر عامر میر۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر۔ پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان۔ چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی۔ ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر۔ نیسپاک ۔ پی سی بی کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم مزدوروں کی
پڑھیں:
محسن نقوی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، زائرین کی سہولت کے انتظامات پر تبادلہ خیال
فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوزبیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عراق کی وزاراتِ داخلہ میں تعاون پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ امور ومائیگریشن سے برسلز میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام سے متعلق گفت گو ہوئی۔
عراقی وزیر داخلہ نے زائرین گروپس کو منظم اور ریگولیٹ کرنے کے پاکستانی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزارت داخلہ کی فہرست والے زائرین کو عراق آنے کی اجازت ہوگی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ زائرین سے متعلق پاکستان اور عراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے۔
دونوں رہنماؤں نے سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشتگردی اور انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے میکنزم مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔