پولیس اہلکاروں کا گروہ کال سینٹرز سے بھتہ لینے لگا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے کال سینٹرز سے بھتہ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔
لاہور کے تھانہ سول لائنز کی حدود میں پولیس اہلکاروں نے بھتہ خوری کی واردات کی۔ پولیس نے متاثرہ خاتون عنبر نواز کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس 2 اہلکار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کال سینٹر آئے۔ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اے ٹی ایم سے 3 لاکھ روپے نکلوائے۔ ملزمان 2 لاکھ روپے مالیت کے لیپ ٹاپ اور دیگرسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تھانہ سول لائن پولیس نے بھتہ خور پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں
پڑھیں:
لاہور؛ گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا، دو افراد زخمی، فائرنگ کی ویڈیوز سامنے آگئی
لاہور:چاہ میراں میں ورکشاپ کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر جھگڑے کے دوران مسلح افراد نے ورکشاپ مالکان پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر دی۔
ملزمان سرعام پستول تھام کر مارکیٹ میں دندناتے رہے جبکہ ملزمان کے تشدد سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی موبائل ویڈیو اور کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی جس ملزمان کو اسلحہ لے کر دھاوا بولتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ باپ بیٹوں سمیت 7 نامزد افراد کے خلاف درج کر لیا گیا، ملوث ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔