بشریٰ بی بی کو جیل میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا جائے، وکیل کی استدعا ٭عدالت نے بشریٰ بی بی، عالیہ حمزہ، زرتاج گل اور دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد کی عدالتوں میں ڈی چوک احتجاج (26 نومبر)  سے متعلق بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی قیادت کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی عدالتوں میں26 نومبر احتجاج سے متعلق بشریٰ بی بی اور پاکستان تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی جن میں متعدد عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی گئی۔

تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں17 فروری تک توسیع کر دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے درخواست پر سماعت کی جبکہ وکیل انصر کیانی نے ملزمہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہو کر سینٹرل جیل اڈیالہ میں قید ہیں، لہٰذا رمنا پولیس کو انہیں جیل میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع دیتے ہوئے مزید کارروائی 17 فروری تک ملتوی کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف26 نومبر احتجاج کے دوران درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔ مجموعی طور پر 86 عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی جبکہ مختلف تھانوں میں درج 15 مقدمات پر کارروائی کی گئی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی، عالیہ حمزہ، زرتاج گل اور دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں جیل میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے اور سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو تعاون کی ہدایت دی جائے۔

عدالت نے مختلف مقدمات میں درج عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی، جن میں مقدمات 713، 995، 1193 تھانہ رمنا میں 7 مارچ تک، مقدمہ 1195 تھانہ کراچی کمپنی میں 12 مارچ تک، مقدمہ 321 تھانہ سیکرٹریٹ میں 12 مارچ تک، مقدمہ 1769 تھانہ کھنہ میں 17 مارچ تک، مقدمہ 1033 تھانہ کوہسار میں 17 مارچ تک، مقدمہ 714 تھانہ مارگلہ میں 20 مارچ تک، مقدمہ 1032 تھانہ کوہسار میں 21 مارچ تک اور مقدمات 974 تھانہ رمنا، 1222 تھانہ آبپارہ، 933 تھانہ ترنول، 544 تھانہ سیکرٹریٹ میں 24 مارچ تک توسیع شامل ہے۔

ان مقدمات میں بشریٰ بی بی، عالیہ حمزہ، زرتاج گل، شیر افضل مروت، سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین، عبدالقیوم نیازی، نادیہ خٹک، روف حسن، اور دیگر رہنما نامزد ہیں۔عدالت میں پیش ہونے والے وکلا میں سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی، انصر کیانی اور دیگر شامل تھے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: عبوری ضمانتوں میں توسیع اور دیگر توسیع کر عدالت نے مارچ تک

پڑھیں:

وقت پر منگنی کا سوٹ کیوں تیار نہیں کیا، شہری نے دکاندار پر مقدمہ کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک)وقت پر منگنی کا سوٹ تیار نہ ہونے پر کراچی کے شہری نے کشیدہ کاری کے دکاندار کے خلاف کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ میں مقدمہ دائر کردیا۔ عدالت نے دکان کے مالک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نےچشتی کشیدہ کاری“ کو بلوچی ایمبرائیڈری کے لیے مختلف اوقات میں کپڑے دیے تھے، اور دکان دار نے 20 فروری تک سوٹ تیار کرکے دینے کی کمٹمنٹ کی تھی۔ تاہم، وقت گزرنے کے باوجود کپڑے تیار نہیں کیے گئے۔

درخواست کے مطابق شہری نے بارہا دکان کا وزٹ کیا مگر ہر بار ٹال مٹول سے کام لیا گیا۔ کپڑے وقت پر تیار نہ ہونے کے باعث اسے اپنے بھائی کی منگنی کے لیے بازار سے نیا سوٹ خریدنا پڑا، جس سے نہ صرف اضافی اخراجات ہوئے بلکہ ذہنی اذیت بھی برداشت کرنا پڑی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ دکاندار سے ادائیگی کی گئی اصل رقم واپس دلوائی جائے، ساتھ ہی 50 ہزار روپے کا جرمانہ تاخیر کی وجہ سے اور 50 ہزار روپے ذہنی اذیت کی مد میں بھی عائد کیا جائے۔

عدالت نے کشیدہ کاری کی دکان کے مالک کو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔
مزیدپڑھیں:اسپورٹیج ایل کی قیمت میں 10 لاکھ روپے کمی ، حقیقت یا افواہ؟

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید اور شیخ رشید کی بریت پر حکومت کو عدالت کا دو ٹوک پیغام
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت
  • 9 مئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم عائد
  • کراچی: احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج
  • اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور
  • وقت پر منگنی کا سوٹ کیوں تیار نہیں کیا، شہری نے دکاندار پر مقدمہ کردیا
  • نومئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر
  • پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ: یاسمین راشد کی درخواست ضمانت کی سماعت
  • اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور
  • انصاف کی لٹیا ڈبو دی گئی ہے، اب قبر کھودی جارہی ہے ، شیخ رشید