Al Qamar Online:
2025-12-13@23:02:41 GMT

جسٹن اور ہیلی بیبر کی طلاق کی خبریں زور پکڑنے لگیں

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

جسٹن اور ہیلی بیبر کی طلاق کی خبریں زور پکڑنے لگیں

معروف امریکی گلوکار جسٹن بیبر اور اُن کی اہلیہ ہیلی بیبر کی طلاق سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں اور اب ان افواہوں نے زور پکڑنا شروع کردیا ہے کیونکہ دونوں کی جانب سے تاحال ان افواہوں کی تردید نہیں کی گئی ہے جس پر مداحوں کو تشویش ہے۔

 ہالی ووڈ ستاروں کے بارے میں تفصیلات شیئر کرنے والی کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں، اور ہیلی کے دوستوں نے اُنہیں جسٹن کے ’ناقابل قبول‘ رویے کی وجہ سے علیحدگی کا مشورہ دیا ہے۔

اس کے علاوہ جسٹن کی حالیہ عوامی تقریبات میں ان کی حالت اور سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹس نے ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی ہے۔

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

کہا جارہا ہے کہ جسٹن بیبر کے سابق سرپرست شان ’ڈیڈی‘ کومبز، کے خلاف جنسی اسمگلنگ کے الزامات اور ممکنہ عدالتی کاروائی نے جسٹن کی ذہنی حالت پر اثر ڈالا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹن اس صورتحال سے انتہائی پریشان ہیں اور ان سے فاصلہ اختیار کر رہے ہیں۔

تاہم ان تمام افواہوں کے باوجود، جسٹن اور ہیلی بیبر نے حالیہ ایونٹس میں ایک ساتھ شرکت کی ہے۔ ہالی ووڈ کے اس معروف جوڑے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ان افواہوں پر توجہ نہیں دیتے اور اپنی ازدواجی زندگی میں خوش ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹن اور ہیلی بیبر کے ہاں اگست 2024 میں بیٹے جیک بلیوز کی پیدائش ہوئی جس کے بعد سے ان کی توجہ اپنی فیملی پر مرکوز ہے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ہیلی بیبر اور ہیلی

پڑھیں:

ترکمانستان کانفرنس، وزیراعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے

اشک آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان میں منعقد امن و اعتماد کی سالانہ کانفرنس میں عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد 2025، عالمی دن برائے غیرجانبداری اور ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کے 30 سال مکمل ہونے پر منعقدہ اعلیٰ سطحی عالمی فورم میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔

وزیراعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ فورم کے موقع پر وزیراعظم نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان، تاجک صدر امام علی رحمان اور کرغیزستان کے صدر سادر جپاروف سے غیر رسمی اور خوشگوار ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترکمانستان کی مہمان نوازی، اشک آباد کا حسن اور عوام کی گرمجوشی قابلِ تعریف ہے۔وزیراعظم اور ترک صدر اردوان نے ملاقات کی اشک آباد میں منعقدہ فورم کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور سرمایہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

۔وزیراعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور توانائی، پیٹرولیم، معدنیات، سیاسی و دفاعی تعاون اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بڑھتی ہوئی شراکت داری کو سراہا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں ترکی کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی خواہش ظاہر کی جبکہ دونوں رہنماؤں نے جلد وزارتی سطح کے تبادلوں پر اتفاق کیا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں اسلام آباد، تہران، استنبول ریل نیٹ ورک کی بحالی پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے غزہ میں امن کی کوششوں کیلئے صدر اردوان کی جرات مندانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور افغانستان سے پاکستان کو درپیش سیکیورٹی خدشات پر بھی بات چیت کی ۔

صدر ایردوان نے پاکستان کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی برادری کو درپیش بڑے چیلنجز کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ’موسمیاتی تبدیلی، غربت اور عدم مساوات دنیا کے بڑے خطرات ہیں۔پاکستان عالمی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرے میں اضافہ ہو رہا ہے جس پر عالمی برادری افغان طالبان حکومت پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے دباؤ ڈالے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے 2025 میں سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست سنبھالنے کے بعد عالمی امن کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر، ترکیہ، سعودی عرب، یو اے ای اور ایران کی کوششوں کی حمایت کی اور فلسطینیوں و کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ پاکستان نے خواتین اور کمزور طبقات کی معاشی شمولیت کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں۔گلوبل وارمنگ سے پیدا چیلنجز نے ترقی پذیر ممالک کیلئے بڑی رکاوٹیں پیدا کی ہیں۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کے ساتھ بھی ملاقات کی اور علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • طلاق کے بعد 90 روزمیں ازدواجی تعلقات پر زیادتی کا مقدمہ خارج
  • ’’ ادھر بھی توجہ دیں‘‘
  • بھارت؛ قیمتی طوطے کو پکڑنے کی کوشش میں مالک کرنٹ لگنے سے ہلاک
  • طلاق دینے کے 3 دن بعد ازدواجی تعلقات قائم کرنے پر شوہر پر زیادتی کا مقدمہ خارج
  • عمران خان سے ناروا سلوک کی خبریں درست ہیں تو حکومت اقدامات کرے، اقوام متحدہ
  • ترکمانستان میں عالمی کانفرنس، وزیراعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے
  • ترکمانستان کانفرنس، وزیراعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے
  • شدت پسند اور انتہاپسند گروہوں کی سرگرمیوں میں حالیہ اضافہ باعثِ تشویش ہے، ایم ڈبلیو ایم
  • سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے، نگران وزیر اعلیٰ
  • والدین میں طلاق کی افواہوں پر آرادھیا کا کیا ردعمل ہوتا ہے: ابھیشک بچن نے بتایا دیا