ترک صدر طیب اردوان کا 12فروری کو پاکستان کا دورہ متوقع
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نیوزڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان کا 12فروری کو پاکستان کا دورہ متوقع ہے جہاں وہ 13فروری کو وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان-ترکیہ ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کے ساتویں اجلاس میں شریک صدارت ہوں گے۔
دورہ کے دوران دونوں ممالک درمیان زرعی شعبے سمیت اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کی قومی غذائی تحفظ اور زراعت کی وزارتوں کے سینئر حکام نے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں مستقبل کے تعاون کے لیے ایک ایکشن پلان وضع کرنے کے لیے میٹنگ کی۔
وفاقی حکومت کا وزارت ہوا بازی ختم کرنے کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ترکیہ کے تعاون سے ہری پور میں 41 اجتماعی شادیوں کا انعقاد، ہر جوڑے کو 200 ڈالر سلامی
ہری پور میں برادر اسلامی ملک ترکیہ کے تعاون سے ایک فلاحی ادارے کے زیر اہتمام 41 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، ترک فلاحی تنظیم کے وائس چیئرمین اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے نوبیاہتا جوڑوں کا نکاح پڑھایا۔ اس موقع پر ہر دلہن کو ضروریات زندگی پر مشتمل جہیز فراہم کیا گیا، جبکہ 41 جوڑوں کو 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے برائیڈل گفٹس دیے گئے۔ اس کے علاوہ برادر اسلامی ملک ترکیہ کے مہمانوں کی جانب سے ہر جوڑے کو 200 ڈالر سلامی بھی دی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ ترکیہ کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا اہتمام قابل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے تمام نوبیاہتا جوڑوں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی۔
فلاحی ادارے کے چیئرمین ندیم احمد خان نے بتایا کہ گزشتہ 25 برس سے مستحق اور یتیم بچیوں کی باعزت رخصتی کا اہتمام کیا جارہا ہے اور اب تک 456 بچیوں کی شادیاں کروائی جاچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں وہ تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جو والدین اپنی اولاد کی شادی پر مہیا کرتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر نوبیاہتا جوڑوں اور ان کے اہلخانہ نے انتظامات پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اجتماعی شادی پاکستان ترکیہ سردار یوسف نکاح ہری پور