کراچی؛ دوران پولیو مہم غفلت برتنے پر 11 تپے دار معطل
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی:
کمشنر کراچی نے پولیو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 11 تپے داروں کو معطل کرکے کمشنر ہاوس میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
حکم نامہ کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے چیف سیکریٹری کی ہدایت پر معطلی کا حکم نامہ جاری کیا، معطل ہونے والے تپے داروں کا تعلق ضلع ملیر اور ضلع غربی سے ہے۔
معطل شدہ تپے داروں میں منشی ظفر خاصخیلی، علی گل کلہوڑ، سرفراز کٹپر، نور الدین جکھرانی، مزار خان بجارانی، امان اللہ، سلیم رضا، منشی ممتاز کلہوڑ، عابد شاہ، دہنی بخش اور عبدالقادر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں؛ کراچی؛ پولیو ورکرز سے جھگڑا کرنے پر تین افراد گرفتار
کمشنر کراچی نے حکم نامے میں واضح کیا ہے کہ پولیو مہم میں غیر حاضری اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پولیو مہم میں کوتاہی پر مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ روینیو اور بلدیات، اور ٹاؤن ملازمین پولیو ٹیم کی معاونت کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں۔ پولیو ڈیوٹی سے غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کمشنر کراچی
پڑھیں:
کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 مجاہد کالونی میں واقع چھوٹی مدینہ مسجد کے قریب شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو کم عمر بچے زخمی ہوگئے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق، زخمی بچوں کی شناخت 12 سالہ سمیع اللہ اور 15 سالہ علی عباس کے نام سے کی گئی ہے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ شادی کی تقریب کے دوران ہوئی، جس میں بچے مبینہ طور پر گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس فائرنگ کے محرکات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔