امریکی خاتون کو وطن واپسی پر آمادہ کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس—فائل فوٹو
سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوان سے مبینہ محبت کی کہانی کے پسِ منظر میں کراچی آئی امریکی خاتون سے جناح اسپتال میں امریکی قونصلیٹ کے عملے نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جناح اسپتال کے اسپیشل وارڈ میں زیرِ علاج امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو وطن واپسی کے لیے آمادہ کر لیا گیا ہے جس کے بعد امریکی قونصل خانے کی طرف سے خاتون کے ریٹرن ٹکٹ کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔
اسپتال میں امریکی قونصلیٹ کے عملے کو جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر چنی لال نے ایک گھنٹے تک مریضہ سے متعلق بریفنگ دی۔
کراچیپاکستانی نوجوان کی مبینہ محبت میں پاکستان.
ڈاکٹر نے امریکی قونصلیٹ کے عملے کو بتایا کہ مریضہ کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے، اسپتال میں داخلے کے وقت طبی ٹیسٹ کرانے پر مریضہ کا ہیموگلوبن صرف 4 تھا، خون کے 3 پیک لگائے گئے تو اب مریضہ کا ہیموگلوبن 9 ہو گیا ہے جبکہ نفسیاتی مرض بائی پولر ڈس آرڈر کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ان کی حرکات اور سکنات کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور ادویات بھی دی جا رہی ہیں۔
جناح اسپتال کے ترجمان جہانگیر درانی نے بتایا کہ امریکی قونصلیٹ کے عملے کو مریضہ کو اب تک دی جانے والی ادویات اور ٹیسٹوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ہے، مریضہ کے دیگر طبی مسائل میں بھی کسی حد تک بہتری آئی ہے۔
ترجمان کے مطابق امریکی خاتون کو میڈیکل بورڈ کی فٹنس کے بعد 11 فروری سے پہلے اسپتال سے ڈس چارج کر دیا جائے گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون جناح اسپتال
پڑھیں:
افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کےازالے کیلئے کنٹرول روم قائم
افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کابل میں اعلان کے بعد کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق کنٹرول روم نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سیل میں قائم کیا گیا جو 24 گھنٹے افغان شہریوں کی معاونت کے لیے کام کرے گا۔اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ترجمان دفترخارجہ کےمطابق امیرخان نےدورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔