سندھ میں روڈ چیکنگ کمیٹی تشکیل، یہ کام کیا کریگی؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
سندھ میں سڑکوں کی حفاظت کے قوانین پر عملدرآمد کے لیے ’روڈ چیکنگ کمیٹی‘ تشکیل دے دی گئی۔
ترجمان وزیرِ ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ کمیٹی موٹر وہیکل قوانین ریگولیشنز 1965ء اور روڈ سیفٹی ایکٹ 1985ء کے تحت تشکیل دی گئی ہے، جو
موٹر وہیکل آرڈیننس، موٹر وہیکل رولز، تجارتی گاڑیوں، ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نگرانی کرے گی۔
روڈ چیکنگ کمیٹی کی صدارت سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی سندھ کریں گے جبکہ سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس کے نمائندے سمیت دیگر افراد کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ڈمپر ڈرائیورز نے 5 شہریوں کی جان لے لیے۔
ترجمان کے مطابق یہ کمیٹی تجارتی گاڑیوں کے ضروری دستاویزات، اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ، رجسٹریشن بُک، روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرے گی۔
یہ کمیٹی دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے بھی چیکنگ کرے گی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سڑکوں پر شہریوں کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود حکومتِ سندھ کی اولین ترجیح ہے۔
شرجیل میمن نے کہا ہے کہ انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کریں گے، حکومتی اقدامات سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے نمٹ کر سڑکوں کو زیادہ محفوظ بنانا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: بڑی تعداد میں بھکاریوں کو ہٹانے کا دعویٰ
— فائل فوٹولاہور بھر میں ٹریفک پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔
سی ٹی او اطہر وحید کے مطابق شہر بھر سے تقریباً 95 فیصد بھکاریوں کو ہٹا دیا گیا ہے، ٹریفک سگنلز پر اب بھکاری نظر نہیں آئیں گے۔
اطہر وحید نے کہا ہے کہ بھکاریوں کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کرائی جارہی ہیں، 74 سے زیادہ بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جاچکا ہے۔