لاکھوں بھارتی فوجیوں کی موجودگی کے باوجود کشمیریوں کا ہمت و حوصلہ قابل تعریف ہے، سردار ظہور
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والوں کو جب بھی موقع ملتا ہے وہ ایک ہی نعرہ بلند کرتے ہیں لے کے رہیں گے آزادی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز فرانس کے رہنما سردار ظہور اقبال نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 77 سالوں سے لاکھوں کی تعداد میں موجود بھارتی فوج کی حراست میں زندگی گزارنے والے کشمیریوں کا حوصلہ اور ہمت قابل تعریف ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والوں کو جب بھی موقع ملتا ہے وہ ایک ہی نعرہ بلند کرتے ہیں لے کے رہیں گے آزادی۔ سردار ظہور اقبال نے کہا کہ 76 سال پہلے بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا، آج اس خطے میں تقریباً 10 لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ 250000 سے زیادہ کشمیری شہید ہو چکے ہیں، 7,000 ماورائے عدالت قتل ہو چکے ہیں جبکہ 100,000 سے زیادہ بچے یتیم ہو چکے ہیں۔ انھوں نے کہا ہر سال 5 فروری کو کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے "یوم سیاہ" مناتے ہیں، جو پاکستان میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے جب غاصب حکمرانوں کا ظلم انتہا کو پہنچتا ہے تو پھر مودی جیسے فرعون حاکموں پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوتا ہے۔ تقریب سے چیئرمین نواز لیگ فرانس راجہ علی اصغر، نعیم چوہدری، گلزار لنگڑیال، چوہدری خلیل احمد متولاجولی، چوہدری حمزہ تاج دین، مقامی فرانسیسی سیاسی رہنماؤں اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں سفارت خانہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا, سرینگر میں پوسٹر چسپاں
دیواروں، ستونوں، کھمبوں وغیرہ پر چسپاں پوسٹروں میں لکھا ہے کہ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور جموں و کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے تحریک آزادی کو بھارت کے تمام تر ظلم و ستم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے سرینگر اور دیگر علاقوں میں چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں لکھا ہے”ہم بھارتی جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کریںگے، ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا، ہم بھارتی ظلم و جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔“ دیواروں، ستونوں، کھمبوں وغیرہ پر چسپاں پوسٹروں میں لکھا ہے کہ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور جموں و کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔ پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹوں ایکس، فیس بک وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔