ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے سنگرمہ چوک میں تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ایک ٹرک کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی ایک اور بدترین کارروائی کے دوران آ ج ضلع بارہمولہ میں ایک کشمیری ڈرائیور کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے سنگرمہ چوک میں تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ایک ٹرک کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور شہید ہو گیا۔ دریں اثنا بھارتی پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں مکھن دین نامی ایک نوجوان کو دوران حراست تشدد کر کے شہید کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ مکھن دین بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مزدوری کرتا ہے اور آج کل گھر آیا ہوا تھا۔ بھارتی فورسز نے اس پر تحریک آزادی کا حامی ہونے کا الزام دھر کے اسے حراست میں لیا اور دوران حراست بہیمانہ تشدد کر کے شہید کر دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارتی فوجیوں نے شہید کر دیا

پڑھیں:

کراچی میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی

اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے کاشف نامی شہری زخمی ہو گیا، سرجانی یوسف گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے عبدالرحیم زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شہرِ قائد ایک بار پھر فائرنگ کے پے در پے واقعات سے لرز اٹھا۔ مختلف علاقوں میں پیش آنے والے آٹھ علیحدہ علیحدہ فائرنگ کے واقعات میں دو بچوں سمیت کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعات کی نوعیت مختلف بتائی جا رہی ہے۔ ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے 13 سالہ سمیع اللہ اور 14 سالہ علی عباس زخمی ہو گئے، بنارس فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اختر حسین زخمی ہوا۔

اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے کاشف نامی شہری زخمی ہو گیا، سرجانی یوسف گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے عبدالرحیم زخمی ہوا۔ بلدیہ مواچھ گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے علی رضا زخمی ہوا، اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نیاز نامی شہری زخمی ہوا، نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں فائرنگ سے بروچہ نامی شخص زخمی ہوا، جبکہ گولیمار پیتل گلی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے فہد نامی نوجوان کو گولی لگی۔ پولیس حکام کے مطابق تمام واقعات کی نوعیت مختلف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی  
  • سیکیورٹی فوسرز کے خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف آپریشنز، کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو کارروائیوں کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: انسدادِ پولیو مہم پر مامور پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید
  • غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 44 فلسطینی شہید
  • کراچی میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
  • پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، دو مغوی بازیاب