امریکی ایئرپورٹ پر دو طیارے ٹکرا گئے، ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
نیویارک (نیوزڈیسک)ٹیکسنگ دوران جاپان ایئرلائنز کا طیارہ ڈیلٹا ایئرلائنز کے طیارے سے ٹکرا گیا،امریکا میں ایئر پورٹ پر ٹیکسنگ کے دوران دو طیارے ٹکرا گئے۔بدھ کے روز سیئیٹل-ٹاکوما انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسنگ کے دوران جاپان ایئرلائنز کا طیارہ ڈیلٹا ایئرلائنز کے طیارے سے ٹکرا گیا جس کے بعد فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ایک ایسی جگہ پیش آیا جو ایئر ٹریفک کنٹرول کے زیر نگرانی نہیں آتا۔جاپان ایئرلائنز کے طیارے کا پر ڈیلٹا ایئرلائنز کے جہاز کی دم سے ٹکرایا۔
تصادم کے وقت ڈیلٹا کا طیارہ 142 مسافروں کے ساتھ میکسیکو کے لیے پرواز بھرنے کی تیاری کر رہا تھا۔ بعد ازاں مسافروں کو دوسرے طیارے میں منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نےعہدے سےاستعفیٰ دے دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایئرلائنز کے
پڑھیں:
گلشن اقبال کراچی میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، ویڈیو سامنے آگئی
کراچی:گشن اقبال کے علاقے 13 ڈی2 میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔
فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید کار میں سوار شہری جیسے ہی گاڑی سے باہر نکلتا ہے تو اس ہی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مبینہ ڈاکو اس کے قریب آتے ہیں۔
شہری فوری طور پر گاڑی سے اسلحہ نکالتا ہے اور ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دیتا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈاکو موقع پر ہی زمین پر گر جاتا ہے جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
واقعے کے بعد شہری اپنی گاڑی اسٹارٹ کرتا ہے اور جائے وقوعہ سے روانہ ہو جاتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور فائرنگ کرنے والے شہری کی تلاش کی جا رہی ہے تاکہ مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال 13 ڈی2 میں ڈاکوؤں کو شہری سے لوٹ مار کی واردات کرنا مہنگی پڑ گئی تھی، شہری نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شہری کی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو کی شناخت نبیل احمد کے نام سے ہوئی جو عادی جرائم پیشہ تھا اور اُس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔