مزید 781 افغانوں کی واپسی، غیر قانونی مقیم تمام لوگوں کو بھیج دیا جائیگا: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد سے غیر قانونی مقیم تمام لوگوں کو واپس بھیجا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے سات سو اکیاسی افغانیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ انہیں طورخم بارڈر کے ذریعے واپس روانہ کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپ یا دیگر ممالک جانے والے افغانیوں کو واپس افغانستان نہیں بھیجا جائے گا بلکہ وزرات خارجہ ان کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں، محسن نقوی
سعودی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں، ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کے خواہاں ہیں۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔