لاہور(نیوزڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت ایک بار پھر معطل کردی ہے۔فیفا کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے

کیونکہ پی ایف ایف اپنے آئین میں وہ ترامیم شامل کرنے میں ناکام رہی جو شفاف اور جمہوری انتخابات کو یقینی بنانے اور فیفا کے طے شدہ اصولوں کے مطابق پی ایف ایف کی نارملائزیشن کا عمل مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کرتیں۔

فیفا کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک پی ایف ایف کانگریس فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے پیش کردہ آئینی ترامیم کی منظوری نہیں دے دیتی۔

اس سے قبل فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے پی ایف ایف کو اپنے آئین میں ترامیم کرنے کی سفارش کی تھی، خاص طور پر انتخابی عمل سے متعلق شقوں میں تبدیلی کا کہا گیا تھا۔ تاہم پی ایف ایف کی منتخب کانگریس نے ان ترامیم کو مسترد کر دیا جس کے نتیجے میں یہ معطلی عمل میں آئی۔

یہ پہلی بار نہیں کہ پی ایف ایف کو معطلی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اپریل 2021 میں بھی فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کر دیا تھا ۔ اس وقت اشفاق حسین گروپ کی جانب سے پی ایف ایف دفاتر پر قبضہ تھا، یہ پابندی جون 2022 میں ختم ہوئی تھی ۔

فیفا کے فیصلے کے بعد پاکستان کی ٹیمیں کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکیں گی اس کے علاوہ، فیفا سے ملنے والی تمام مالی اور تکنیکی معاونت بھی معطل رہے گی۔

امریکی فوج کا طیارہ گرکرتباہ، 4 افراد ہلاک

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پی ایف ایف

پڑھیں:

حکومت نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جگہ نئی خود مختار ایجنسی قائم کردی

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل 2025ء ) حکومت کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کے سائبر کرائم ونگ کی جگہ ایک نئی خود مختار ایجنسی قائم کردی۔ ایف آئی اے پریس ریلیز کے مطابق سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکومتِ پاکستان نے ایف آئی اے کے سابقہ سائبر کرائم ونگ کو ایک خود مختار ادارے کی حیثیت دے دی ہے، یہ نیا ادارہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کے نام سے قائم کیا گیا ہے، جسے ملک بھر میں سائبر کرائم کی روک تھام، تحقیقات اور کارروائیوں کے لیے مکمل اختیار حاصل ہے، یہ ادارہ آن لائن دھوکہ دہی، ہراسانی، ڈیجیٹل بلیک میلنگ، جعلی ویب سائٹس، شناخت کی چوری، سوشل میڈیا کرائم اور دیگر سائبر سرگرمیوں کے خلاف مؤثر اقدامات کرے گا۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سائبر کرائمز کی تحقیقات اور شکایات کے لیے پہلے سے قائم ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ اب ختم کر دیا گیا ہے اور سائبر کرائمز سے متعلق تمام معاملات کے لیے نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) کو ذمہ داری سونپی گئی ہے، اب سائبر کرائمز کی تحقیقات اور شکایات کے لیے ایف آئی اے کی بجائے شہریوں کو نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی سے رابطہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز میں عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی بھی قسم کے سائبر کرائم یا مشکوک آن لائن سر گرمی کی شکایت یا معلومات ہوں تو فوری طور پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کی ہیلپ لائن نمبر 0519106691 یا ای میل [email protected] پر رابطہ کریں اور اب سائبر کرائم کے حوالے سے تحقیقات و شکایات کا ایف آئی اے سے کوئی تعلق نہیں، اس کے لیے کرائم کی شکایات سے متعلق رہنمائی اور تعاون کے لیے قریبی نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی سرکل وزٹ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جگہ نئی خود مختار ایجنسی قائم کردی
  • کسی کو فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے: حنیف عباسی
  • غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر اور مصر نے نئی تجویز پیش کردی
  • آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری، مزید  30 دن کی توسیع کردی گئی
  • ٹک ٹا کر پتلو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نےبھی تصدیق کردی
  • سرگودھا میں لڑکی والوں نے شہری کو شادی کے نام پر چونا لگادیا
  • ایف بی آر کا بڑا قدم، ہفتے کی چھٹی ختم کردی
  • 9 مئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم عائد
  • خیبر پختونخوا پولیس نے پوسٹ کی فصل تلف کردی