میرپورماتھیلو،قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ورثا کااحتجاج
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
میرپورماتھیلو(نمائندہ جسارت) 6 ماہ قبل میرپور ماتھیلو کے نواحی علاقے گاؤں سومر ملک میں معمولی جھگڑے میں قتل ہونے والے تین نوجوانوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف گزشتہ روز ورثا کی جانب سے ایس ایس پی گھوٹکی کے آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسمات نعمت لنڈ ، پاندھی لنڈ ، رب رکھیو لنڈ و دیگر کا کہنا تھا کہ 6 ماہ قبل پانی کی باری کے معاملے پر اپنی ہی برادری کے ملزمان صاحب لنڈ ، قربان لنڈ ، رجب اختر لنڈ و دیگر ملزمان ہمارے تین نوجوانوں کو قتل کر کے فرار ہوگئے تھے لیکن 6 ماہ گزرنے کے باوجود اس وقت تک خانپور مہر پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جسکی وجہ سے ملزمان ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نوجوان جمہوری اقدار، پارلیمانی روایات ،قانون سازی میں حصہ لیں:محمد احمد خان
لاہور(خصوصی نامہ نگار )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ینگ پارلیمنٹری فورم بورڈ کے نو منتخب عہدیداروں نے ملاقات کی۔ سپیکر نے نو منتخب ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جمہوری اقدار، پارلیمانی روایات اور قانون سازی کے عمل میں بھرپور حصہ لیں تاکہ ایک ترقی یافتہ اور باشعور معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔ ملاقات میں صدر آمنہ حسن، جنرل سیکرٹری سلمان شاہد، سینئر نائب صدر منصور اعظم، نائب صدر حسن رضا، جوائنٹ سیکرٹری محمد انس، فائننس سیکرٹری انعام باری، انفارمیشن سیکرٹری زرناب شیر سمیت دیگر ممبران شریک تھے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال، چیئرمین پی اے سی ٹو سید علی حیدر گیلانی اور دیگر ممبران اسمبلی کے ہمراہ کیک کاٹا اور کامیاب ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ سپیکر نے کہا نوجوانوں کے حقوق و مفادات کے تحفظ کیلئے ینگ پارلیمنٹرینز فورم ایک موثر اور فعال پلیٹ فارم ہے جو نوجوانوں کی رہنمائی اور نمائندگی کا اہم ذریعہ بن چکا ہے۔