اینٹی کرپشن حرکت میں ، محکمہ توانائی سندھ کے افسران کے خلاف تحقیقات
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
٭بجٹ اور اخراجات، سولر سسٹم کے ٹھیکوں ، اشتہارات کی تفصیلات طلب
٭محکمہ توانائی کے ڈائریکٹر متبادل کو خط لکھ کر چھ فروری کو طلب کرلیا گیا
کراچی میں اینٹی کرپشن سندھ نے محکمہ توانائی کے افسران کیخلاف تحقیقات شروع کردیں۔ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر ٹو نے محکمہ توانائی کے ڈائریکٹر متبادل کو خط لکھ کر چھ فروری کو طلب کرلیا۔ڈائریکٹر ٹو اینٹی کرپشن کی جانب سے ڈائریکٹر متبادل محکمہ توانائی کو خط میں کہا گیا کہ گزشتہ پانچ سال کے بجٹ اور اخراجات۔ سولر سسٹم کے ٹھیکوں اور اخبارات میں اشتہارات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔۔ ٹینڈر اور حصوں میں ٹینڈر کرنے کی تفصیلات بھی دی جائیں۔ خط میں سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے خریداری اور متبادل سولر سسٹم کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چھ فروری کو ریکارڈ فراہم اور بیان قلمبند کروایا جائے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
فیض حمید کے خلاف قانون اور آئین کا حرکت میں آنا ناقابل تصور تھا، طارق فضل چوہدری
سٹی42: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ فیض حمید نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا .
طارق فضل چوہدری نے کہا، کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ فیض حمید جو اقدامات کر رہے ہیں انکے خلاف آئین و قانون بھی حرکت میں آئے گا۔ موجودہ فوجی قیادت لائق تحسین ہے ، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کے انہیں صفائی دینے کا موقع نہیں ملا۔
کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
24نیوز کےپروگرام نسیم زہرا @پاکستان میں گفتگو ہوئےکرتے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ فیض حمید کو سزا کسی جماعت کی یا گورنمٹ کی فتح نہیں بلکہ آئین اور رول آف لاء کی فتح ہے ،پاکستان کی سیاست میں آج بھی عدم استحکام ہے جو ماضی میں شادیانے بجاتے رہے ہیں اس پر فیز ٹو آرہا ہے ، فیز ٹو میں وہ لوگ آئیں گے جو فیض سسٹم بینیفیشری ہیں وہ اس میں آئیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ 15 ماہ کے ٹرائل کے اندر اگر کسی اور شخصیت کی مداخلت ہوتی تو وہ ریکارڈ میں آتی ۔
انگاروں پر چلنے والے آٹھ انسانوں کے ساتھ "سوشل میڈیا انصاف" کے بعد کیا ہوا؟
اسی شو میں گفتگو ہوئےکرتے دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر)زاہد محمود نے کہا کہ یہ اب طے ہو کہ کوئی فرد کسی پارٹی سے یا ادارے سے یا کوئی ادارہ پاکستان سے بڑا نہ رہے ، War is a political activityسیاستدانوں کو لیڈ کرنا ہو گا تب جا کے nation بنتی ہے ۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے ماہر قانون حافظ احسان کھوکھر نے کہا کہ 40 دن کے اندر اپیل دائر کی جا سکتی ہے ، ٹاپ سٹی کیس میں اور ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے سیاسی گھٹ جوڑ کیا ہے، اس پر فیض حمید کو سزا ملی ہے ۔
موٹروے ایم 5 بند
انہوں نے مزید کہا کپ کوئی بھی فوجی افسر کسی اہم عہدے سے ریٹائر ہوتا ہے تو وہ 5 سال تک کسی بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔
Waseem Azmet