انیل کومبلے نے آج کے دن 10وکٹیں حاصل کیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ابھی تک ٹیسٹ کرکٹ میں تین بولروں نے ایک اننگز میں تمام دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ اس میں سے ایک بالرہندوستان کے لیگ اسپنر انیل کومبلے بھی ہیں جنہوں نے7 فروری 1999 کو دہلی میں پاکستان کے خلاف ایساکیا تھا۔ انہوں نے تمام دس وکٹ چوتھی اننگز میں ٹیسٹ کے چوتھے دن حاصل کیے تھے۔ بھارت کے تمام کھلاڑی اپنی دوسری اننگز میں113.
ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اننگز میں تمام دس وکٹ حاصل کرنے والے پہلے بولرانگلینڈ کے جیم لیکر تھے جنہوں نے آسڑیلیا کے خلاف مانچسٹر میں1956 میں ہوئے ٹیسٹ میں51.2 اوور میں53 رنز دیکر دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ انہوں نے 23 اوور میڈن بھی کرائے تھے۔اس میچ کی دوسری اننگز میں وہ 16.4اوور میں37رنز دیکر نو کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے ۔ اس ٹیسٹ میں وہ 68 اوور میں90 رنز دیکر انیس کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے جو ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے اچھی بولنگ کارکردگی بھی ہے۔ انہوں نے27 اوور میڈن کرائے تھے ۔ اس ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ایک اننگز اور 170 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
بائیں ہاتھ سے اسپین بولنگ کرانے والے اعجاز پٹیل ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اننگز میں تمام دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے والے تیسرے بولرہیں۔ نیوزی لینڈ کے اس بولرنے بھارت کے خلاف ممبئی میں دسمبر 2021 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں 47.5 اوور میں119 رنز دیکر دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انہوں نے 12اوور میڈن بھی کرائے تھے۔ اس ٹیسٹ میں اعجا ز پٹیل نے73.5 اوور میں225 رنز دیکر14 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا مگر پھر بھی نیوزی لینڈ کو اس ٹیسٹ میں372 رن سے شکست ہوئی تھی۔
ٹیسٹ کی ایک اننگز میں دس کے دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے والے تمام تین بولراسپنر ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے اچھی بولنگ کرانے والے تیز بولرانگلینڈ کے جارج لوہمین ہیں جنہوں نے جنوبی افریقاخلاف جوہانسبرگ میں مارچ 1896 میں پانچ گیندوں والے 14.2 اوور میں28 رنز دیکر نو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ اعجاز پٹیل کی کارکردگی اننگز اور ٹیسٹ میچ دونوں میں بھارت کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایک اننگز میں ٹیسٹ کرکٹ میں اس ٹیسٹ میں اوور میڈن کرائے تھے انہوں نے رنز دیکر کے خلاف
پڑھیں:
پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف
اسلام آباد ( نیوزڈیسک)پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف۔ پشاور زلمی نے 20اوورز میں 8وکٹ کے نقصان پر 147 رنز سکور کئے ۔ بابر اعظم 46،محمد حارث28 اور جوزف نے 24رنز بنائے ۔
حسین طلعت 18،ٹام کوہلر کیڈمور 7 رنز بناسکے۔ مچل اوون 5، صائم ایوب 4 اور عبدالصمدنے 2 رنز بنائے ۔ کراچی کنگز کے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔
عامر جمال اور میر حمزہ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں :’خواتین کو رات 10 بجے کے بعد کام پر مجبور نہیں کیا جاسکتا‘