فضائی آلودگی: تمباکو نوشی نہ کرنے والوں میں بھی پھیپھڑوں کا کینسر
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لینسیٹ ریسپیریٹری میڈیسن جرنل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث تمباکو نوشی سے پرہیز کرنے والے افراد بھی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں۔ اس کا نشانہ خواتین اور خاص طور پر جنوب مشرقی ایشیا کے لوگ بن رہے ہیں۔ کینسر کے عالمی دن کے موقع پر شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا کہ کینسر کی بیماری کی سب سے عام قسم پھیپھڑوں کا کینسر ہے جس کی 2022 ء میں 25 لاکھ افراد میں تشخیص ہوئی تھی۔ ان میں سے بیشتر مرد تھے لیکن لگ بھگ 10لاکھ خواتین میں بھی یہ مرض پایا گیا تھا۔پھیپھڑوں کے کینسر کی ایک قسم ایڈینو کارسنوما 185 ملکوں میں سامنے آئی ہے۔ یہ بیماری جسم کے اندر کے غدودوں سے شروع ہوتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی نے ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کو سی اے اے نے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی۔
اسکائی ونگز ایوی ایشن جدید پائپر سینیکا طیارہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے استعمال کرے گا۔
ایدھی کے بعد اسکائی ونگز ملک کی دوسری فضائی کمپنی ہے جو ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کررہی ہے، ایئر ایمبولینس طیارے کو سول ایوی ایشن نے کلیرنس دے دی۔
اسکائی ونگز ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایئر ایمبولینس سے مریضوں کو ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ سے منتقل کیا جاسکے گا۔
اپنے بیان میں کمپنی نے مزید کہا کہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے دوسرا طیارہ بھی جلد بیڑے میں شامل کرینگے۔