کرک/راولپنڈی (صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک)کرک اور شمالی وزیرستان میں 4جوان شہید اور 12دہشت گرد مارے گئے جب کہ چمن میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنادیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کرک میں بہادرخیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3اہلکار شہیداور 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس کی اضافی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
نے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں پولیس چوکی پر بزدلانہ حملہ کیا،خیبرپختونخوا پولیس کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ادھر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 5 اور 6 فروری کی درمیانی شپ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خواج کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا۔اس دوران سیکورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم (ہنگو کے رہائشی) نے جام شہادت نوش کیا۔بیانکے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے چمن میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں گولا، بارود اور مواصلاتی آلات برآمد کرلیے، پشین ڈی سی کمپلیکس کے باہر سے بم برآمد ہوا، جسے ناکارہ بنادیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیکورٹی فورسز کے مطابق

پڑھیں:

بنوں پولیس چوکی پر 19 دہشتگردوں کا حملہ ناکام

---فائل فوٹو

پولیس نے بروقت کارروائی کر کے بنوں پولیس چوکی پر حملہ ناکام بنا دیا۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھڑئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جن کی مجوعی تعداد 19 تھی۔

لکی مروت: پولیس وین کے قریب دھماکا، 2 اہلکار زخمی

لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

3 دہشت گردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، دہشت گرد پولیس چوکی کے کیمروں کو نشانہ بنا کر حملہ کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی۔

سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں پولیس چوکی پر 19 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • وزیر اعظم کا6 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 
  • میانوالی، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • مکڑوال: پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: انسدادِ پولیو مہم پر مامور پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک،
  • میانوالی: پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا خوارجی دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن،10 سے زائد دہشت گرد ہلاک