Jasarat News:
2025-04-22@14:12:16 GMT

رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز اور حمزہ شریف بری

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بری کر دیا۔اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار اقبال ڈوگر نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا اور عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔یاد رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر قومی خزانے سے رمضان شوگر ملز کے لیے نالے بنانے کا الزام
تھا ، گندے نالے کی تعمیر سے ملکی خزانے کو21کروڑ 30لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔تاہم مقدمے کی سماعت کے دوران مدعی اپنے بیان سے منحرف ہو گیا تھا۔نیب قانون میں ترمیم کے بعد یہ ریفرنس اینٹی کرپشن کورٹ میں منتقل ہوا تھا۔اینٹی کرپشن کورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس کا فیصلہ 3 فروری 2025ء کو محفوظ کرتے ہوئے 6 فروری کو سنانے کا اعلان کیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن کورٹ رمضان شوگر ملز

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ

وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز

وزیراعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر انقرہ روانہ ہو گئے۔

دورے کے دوران وزیراعظم صدر اردوان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

پاکستان اور ترکیہ دیرینہ اتحادی اور تزویراتی شراکت دار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاسی اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت سے ہوتی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان اور ترکیہ نے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے قیام کے ذریعے قیادت کی سطح پر باقاعدہ تعاون کا نظام وضع کیا ہے۔

HLSCC کا ساتواں اجلاس 12-13 فروری 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کی تھی۔

وزیراعظم کا موجودہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط روابط کے تسلسل اور کثیر جہتی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر اور مصر نے نئی تجویز پیش کردی جامشورو: مسافر وین پہاڑی سے گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید اور شیخ رشید کی بریت پر حکومت کو عدالت کا دو ٹوک پیغام اسلام آباد میں تاریخ رقم: 35 روز میں انڈر پاس کی تعمیر کا آغاز وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، شازیہ مری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ
  • شہباز، بہترین، اسٹیبلشمنٹ وزیراعظم کی صلاحیتوں سے خوش
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
  • یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات
  • کراچی: ایف آئی اے دفتر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
  • ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر منا رہے ہیں
  • لیسکو چیف رمضان بٹ کا دورہ ’’نوائے وقت دفتر‘‘ ایم ڈی رمیزہ نظامی سے ملاقات