بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آئی ایل ایف کے تمام عہدیداران ہٹا دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے آئی ایل ایف کے تمام عہدیداران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کیا گیا۔
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ آئی ایل ایف کے چیف آرگنائزر، صدر، اور دیگر عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ نئے عہدیداران کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔
بانی چیئرمین کی خصوصی ہدایت پر انتظار پنجھوتا کو آئی ایل ایف کا نیا چیف آرگنائزر تعینات کیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد تنظیم کے اندر مزید فعالیت اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایل ایف
پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان کی سہولیات سے محروم اسکولوں کو فوقیت دینے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ترقیاتی اسکیموں میں بنیادی سہولیات سے محروم اسکولوں کو فوقیت دینے کی ہدایت کردی۔
کوئٹہ میں سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسکیموں کی پیشرفت، شفافیت اور موثر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے تمام اضلاع میں تعلیمی ضروریات کا جامع سروے کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تخمینہ، لاگت اور مختص وسائل میں ہم آہنگی پیدا کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ اضلاع کو محکمہ تعلیم کی اسکیموں میں ترجیح دی جائے، خاص طور پر بنیادی سہولیات سے محروم اسکولوں کو اسکیموں میں فوقیت دی جائے۔
سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کےلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں فعال کی جائیں، تعلیم سے جڑی اسکیموں میں کمیونٹی کی رائے کو بھی مدنظر رکھا جائے۔