Jasarat News:
2025-04-22@07:07:38 GMT

حج واجبات کی تیسری قسط 6 سے 14 فروری تک وصول کی جائے گی

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

حج واجبات کی تیسری قسط 6 سے 14 فروری تک وصول کی جائے گی

اسلام آباد : وزیرمذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج واجبات کی وصولی کے حوالےسے قومی بینکوں کو ہدایات جاری کر دیں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق بینکوں سے کہا گیا ہے کہ حج واجبات کی تیسری قسط 6 فروری 2025 سے 14 فروری 2025 تک وصول کی جائے۔

طویل دورانیہ کا حج 10 لاکھ 50ہزار روپے اور کم دورانیہ کا حج 11 لاکھ روپے کر دیاگیا ہے ، 2 اور 3 کمروں کی اضافی سہولت کی رقم ایک لاکھ 86 ہزار اور 60 ہزار سے کم کر دی گئی ہے، یہ فرق حج واجبات کی تیسری قسط میں کم کر کے وصول کیاجائے ۔

حج گروپ لیڈر کی اجازت سے طویل اور کم دورانیے کے حج کی مدت میں تبدیلی ، رہائشی کمرے کی سلیکشن بھی تبدیل کی جاسکتی ہے۔ یہ اسی صورت میں ممکن ہو گا کہ گروپ کےکسی درخواست گزار نے تیسری قسط ابھی تک ادا نہ کر دی ہو۔

وہ درخواست گزار جنہوں نے ابھی تک حج واجبات کی دوسری قسط ادانہیں کی وہ تیسری قسط کے ساتھ دوسری قسط کی رقم بھی جمع کرا سکتے ہیں۔ اسی طرح قربانی کا آپشن بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ تمام بینکوں سے کہاگیا ہے کہ حج واجبات کی وصولی کی کمپوٹرائزڈ رسید درخواست گزاروں کو فراہم کریں۔  تیسری قسط کی ادائیگی کا نشان جب تک کمپیوٹر پر مارک نہیں ہو گا اس وقت تک تیسری قسط کی وصولی عدم ادائیگی میں شمار ہوگی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حج واجبات کی تیسری قسط

پڑھیں:

کراچی: صحت کے سنگین مسائل کے باوجود 80 سالہ طالبعلم نے پی ایچ ڈی کر لی

اسکرین گریب

کراچی کے رہائشی 80 سالہ سعید مسعود عثمانی نے نوجوانوں کے لیے اعلیٰ مثال قائم کر دی۔

سیعد مسعود عثمانی نے صحت کو لاحق سنگین مسائل کے باوجود پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے طالبِ علم و استاد سعید عثمانی نے حال ہی میں جیو ڈیجیٹل کو خصوصی انٹرویو دیا ہے۔

سعید مسعود عثمانی نے بتایا ہے کہ انہوں وفاقی اردو یونیورسٹی سے ابلاغِ عامہ میں ہی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ مجھے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے دوران ہارٹ اٹیک، سانس لینے میں دشواری، کورونا وائرس میں مبتلا ہونے جیسے متعدد صحت سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑا مگر اپنے شوق کے لیے ڈٹا رہا۔

آخر کار شرمیلا فاروقی نے PhD کی ڈگری وصول کر ہی لی

پاکستان کی معروف خاتون سیاستدان شرمیلا فاروقی نے آخر کار پی ایچ ڈی کی ڈگری وصول کر ہی لی۔

ڈاکٹر سعید عثمانی نے اپنا مقالہ ڈاکٹر توصیف احمد خان کی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔

ڈاکٹر سعید عثمانی کے مقالے کا عنوان ’کراچی میں ایف ایم ریڈیو نشریات کی مقبولیت‘ تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی تیسری کامیابی، پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
  • کراچی: صحت کے سنگین مسائل کے باوجود 80 سالہ طالبعلم نے پی ایچ ڈی کر لی
  • بینکوں سے قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ
  • منگنی کا سوٹ وقت پر تیار نا کرنے پر شہری دوکاندار کے خلاف عدالت پہنچ گیا
  • بینکوں سے قرض لیکر گاڑیوں کی خریداری کا نیا ریکارڈ بن گیا
  • “سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی
  • سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے درخواست موصول ہوگئی
  • گندم کی فی من قیمت 4 ہزار مقرر کی جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • سپریم کورٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں،جوڈیشل کمیشن کا ججز سنیارٹی کیس میں جواب
  • مالی فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر سے رقم وصول کرنے والے مزید افراد طلب