سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 12 خوارج جہنم واصل، محمد ابراہیم شہید
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی 5 اور 6 فروری کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی، کارروائی کے دوران 12 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران 12 خوارج ہلاک کر دیئے، کارروائی کے دوران لانس نائیک شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی 5 اور 6 فروری کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی، کارروائی کے دوران 12 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک ہونے والے خوارج سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق کے مطابق سکیورٹی فورسز کے دوران
پڑھیں:
شمالی وزیرستان، بارود پھٹنے سے مدرسے میں دھماکا، 2 بچے جاں بحق، 8 زخمی
رپورٹ کے مطابق مقامی طبی اداروں سے رابطہ کر کے ہنگامی صورتحال پر بچوں کا علاج کرایا جا رہا ہے، اس سے قبل بھی باجوڑ، لکی مروت اور کئی دیگر علاقوں میں ایسے حادثات پیش آ چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقہ عیسوڑی میں بارودی مواد پھٹنے سے مدرسہ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی طبی اداروں سے رابطہ کر کے ہنگامی صورتحال پر بچوں کا علاج کرایا جا رہا ہے، اس سے قبل بھی باجوڑ، لکی مروت اور کئی دیگر علاقوں میں ایسے حادثات پیش آ چکے ہیں۔